رسائی کے لنکس

امریکی وزیرِ خارجہ رواں ماہ بھارت کا دورہ کریں گے


امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن اور ان کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج کی ایک فائل فوٹو
امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن اور ان کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج کی ایک فائل فوٹو

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق 24 اکتوبر کو ہونے والے اس دورے میں توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے قائدین باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ ریکس ٹیلرسن رواں ماہ بھارت کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق 24 اکتوبر کو ہونے والے اس دورے میں توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے قائدین باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ریکس ٹیلرسن ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کر چکے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق نئی دہلی میں بات چیت کے دوران افغانستان کی صورت حال اور انڈو پیسفیک خطے میں باہمی تعاون اور دہشت گردی مخالف جنگ میں تعاون میں اضافے پر غور و خوض کیا جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور ان کی مشیر ایوانکا ٹرمپ اگلے ماہ بھارت میں ہونے والی عالمی کاروباری کانفرنس میں شرکت کریں گی جب کہ اسی دوران صدر ٹرمپ مشرقی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔

منیلا میں 13 اور 14 نومبر کو منعقد ہونے والی مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم مودی بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ توقع ہے کہ ان دونوں رہنماؤں کی وہاں ملاقات بھی ہوگی۔

اطلاعات ہیں کہ ریکس ٹیلرسن بھارت کے دورے سے قبل پاکستان بھی جا سکتے ہیں لیکن تاحال امریکی یا پاکستان حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG