رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے بعد امریکہ اور سیول کا چین پر دباؤ


جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ لم سنگ نام اور امریکی نائب وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن
جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ لم سنگ نام اور امریکی نائب وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے پیانگ یانگ کے خلاف سخت تعزیرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’شمالی کوریا عالمی برادری کے مد مقابل کھڑا ہے۔‘‘

امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے بعد چین کو اس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے باقی دنیا کا ساتھ دینا ہو گا۔

امریکہ کے نائب وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے یہ بات بدھ کو سیول میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگسے سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔

اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود چھ جنوری کو شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جس کے بعد عالمی برادری نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

چین کے شمالی کوریا سے قریبی سفارتی اور اقتصادی تعلقات ہیں مگر مؤخرالزکر کی طرف سے اپنے جوہری عزائم ختم نہ کرنے کے بعد دونوں میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

تاہم چین کو یہ بھی تشویش ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف مزید سخت اقتصادی تعزیرات عائد کرنے سے وہاں کی حکومت کمزور ہو جائے گی جس کے بعد بہت سے مہاجرین اس کی سرحد پر آ جائیں گے۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے پیانگ یانگ کے خلاف سخت تعزیرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’شمالی کوریا عالمی برادری کے مد مقابل کھڑا ہے۔‘‘

بلنکن بدھ کو حکام سے بات چیت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اگلے ہفتے اپنے چینی ہم منصب سے مزید بات چیت کے لیے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG