رسائی کے لنکس

امریکہ سرحدی سیکیورٹی میں افغانستان کو مدد دے گا


امریکہ سرحدی سیکیورٹی میں افغانستان کو مدد دے گا
امریکہ سرحدی سیکیورٹی میں افغانستان کو مدد دے گا

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر جینٹ نیپولیتانو نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان سے ملحق افغان سرحد سے طالبان کی آمدورفت روکنے کی منصوبہ بندی میں مدد کے لیے مزید 52 سیکیورٹی ماہرین افغانستان بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

نیپولیتانو نے یہ بیان ہفتے کے روز کابل میں افغان صدر حامد کرزئی اور وزیرخزانہ عمر زاخیل وال کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔

ان کی ملاقاتیں سرحدی سیکیورٹی کے معاملات پر مرکوز تھیں جن میں سرحد پار سے افغانستان میں امریکی قیادت کی اتحادی فورسز پر حملہ کرنے والے طالبان عسکریت پسندوں اور اسلامی انتہاپسندوں کو روکنے اور سرحدی امور کو بہتر بنانے کے معاملات بھی شامل تھے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے افغانستان میں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے میں مدد کے لیے فی الحال اپنے 22 ماہرین وہاں بھیجے ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق افغانستان میں امریکی قیادت کی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ اس کا ایک اہل کار جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کی مزید کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔

XS
SM
MD
LG