رسائی کے لنکس

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، رپورٹوں کی چھان بین کا مطالبہ


بدھ کے روز یروشلم میں تقریر کرتے ہوئے، مسٹر اوباما نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا کسی طرح کا استعمال ’المناک غلطی‘ کے مترادف ہوگا۔

نیو یارک میں امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے اِس مطالبے کی حمایت کی ہے جس میں اقوام متحدہ سے اِن الزامات کی تفتیش کے لیے کہا گیا ہے۔

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے امریکہ اُن رپورٹوں کی تفصیلی چھان بین کرے گا جن میں کہا گیا کہ شام کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

بدھ کے روز یروشلم میں تقریر کرتے ہوئے، مسٹر اوباما نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا کسی طرح کا استعمال ’المناک غلطی‘ کے مترادف ہوگا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ اُن کی انتظامیہ اِن دعووٴں کو’ انتہائی شک ‘ کی نگاہ سے دیکھتی ہے کہ باغی فورسز ایسے ہتھیاروں کا استعمال کرسکتی ہے۔

اِس سے قبل، شام میں امریکہ کے سفیر نے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ کے پاس اِن الزامات کاکوئی ثبوت نہیں،جِن میں کہا گیا تھا کہ اِس ہفتے شمالی شام کے علاقے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔

ادھر، نیو یارک میں امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے اِس مطالبے کی حمایت کی ہے جِس میں اقوام متحدہ سے اِن الزامات کی تفتیش کے لیے کہا گیا ہے۔

شام کے صدر بشار الاسد نے دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں نے حلب کے قریب کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں، جب کہ باغیوں کا کہنا ہے کہ دراصل اِن واقعات میں اسد کی فوج ملوث ہے۔
XS
SM
MD
LG