رسائی کے لنکس

سوچی اولمپکس میں دہشت گردی ممکن، امریکہ کی ’سفری تنبیہہ‘


امریکی محکمہ ِخارجہ کی طرف سے اپنے شہریوں کو سفر سے متعلق جاری کردہ تنبیہہ میں کہا گیا ہے کہ روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں۔

امریکی محکمہ ِخارجہ نے اپنے شہریوں کو سفری تنبیہہ جاری کی ہے جس کے مطابق روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف امریکی محکمہ ِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں امریکی شہریوں کے لیے بطور ِخاص کوئی دھمکی امریکی محکمہ ِ خارجہ کے علم میں نہیں ہے۔

امریکی محکمہِ خارجہ کی جانب سے شہریوں کے لیے سفری تنبیہہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 7 فروری سے 14 مارچ تک ہونے والے اولمپک گیمز میں اپنی سیکورٹی کا خیال رکھیں۔

محکمہ ِخارجہ کا کہنا تھا کہ اس موقعے پر جرائم کا امکان موجود ہے جبکہ دوسری جانب امریکی شہریوں کو طبی سہولیات اور ہوٹل کی کمیابی کو بھی مد ِنظر رکھنا چاہیئے۔

محکمہ ِ خارجہ نے گذشتہ تین ماہ کے دوران روس میں سوچی سے 600 میل دور وولگوگراد کے شہر میں ہونے والے تین خود کش حملوں کا بھی ذکر کیا جس میں عوام کو نشانہ بنایا گیا۔
XS
SM
MD
LG