رسائی کے لنکس

ریو: باسکٹ بال میں امریکی خواتین ٹیم نے طلائی تمغہ جیت لیا


ڈائنا توراسی اور لِنڈسے وہیلم نے 17 پوائنٹ اسکور کرکے امریکی دستے کو برتری دلائی، جب کہ مایا مور نے 14 پوائنٹ کا اضافہ کیا۔ اسپین کی انا تورینس نے 18 پوائنٹ بنائے

امریکی خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے ہفتے کے روز اسپین کو 72 کے مقابلے میں 101 کے اسکور پر شکست دے کر لگاتار چھٹا طلائی تمغہ جیتا۔

ڈائنا توراسی اور لِنڈسے وہیلم نے 17 پوائنٹ اسکور کرکے امریکی دستے کو برتری دلائی، جب کہ مایا مور نے 14 پوائنٹ کا اضافہ کیا۔ اسپین کی انا تورینس نے 18 پوائنٹ بنائے۔

اولمپکس میں امریکی کھلاڑیوں نے اب تک ماسوائے ایک کے، 49 کھیلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس قسم کی لگاتار کامیابی کے بعد، کچھ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ خواتین باسکٹ بال کی اب تک کہ بہترین ٹیم ہے۔ کھیل کے بعد، توراسی صرف اتنا کہا کہ ’’میرے خیال میں ایسا ہی ہے‘‘، جب اُن سے پوچھا گیا کیا یہ ٹیم اب تک کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔

ٹیم نے ہر میچ تقریباً 40 پوائنٹ سے جیتا، لیکن وہ ریکارڈ 102.4 پوائنٹس پر نہ پہنچ پائی، جس شرح کا ریکارڈ 1996ء میں قائم کیا گیا تھا۔

امریکیوں نے کھیل کے ابتدائی دور میں اسپین کو 40 پوائنٹ سے ہرایا، جب کہ شروع میں کھیل کی رفتار سست تھی، جب کوارٹر فائنل میں ٹیم نے 17 کے مقابلے میں 21 پوائنٹ کیے تھے۔ پھر کھیل میں تیزی آئی جب دوسرے کوارٹر میں کھیل میں سبقت کھل کر سامنے آئی۔

اس سے قبل، گوئن جورجسن اولمپک وومینز ٹرائتھلون جیتنے والی پہلی امریکی ایتھلیٹ بن گئیں، جب اُنھوں نے ایک گھنٹے، 56 منٹ اور 16 سیکنڈ میں مقابلہ جیتا۔

XS
SM
MD
LG