رسائی کے لنکس

شاویز کی میت ملٹری اکیڈمی منتقل کی جارہی ہے


وزیر خارجہ الیس جاؤا نے سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ شاویز کی آخری رسومات جمعہ کو ادا کی جائیں گی۔

وینزویلا کے مرحوم صدر ہوگو شاویز کی میت کو بدھ کے روز ملٹری اکیڈمی میں رکھا جارہا ہے جب کہ عوام اپنے صدر کی موت پر شدید افسردہ ہیں۔

شاویز ایک روز قبل 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے وہ دارالحکومت کاراکاس کے ایک فوجی اسپتال میں سرطان کے عارضے کے باعث زیر علاج تھے۔ وہ 14 سال تک ملک کے رہنما رہے تھے۔

وزیر خارجہ الیس جاؤا نے سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ شاویز کی آخری رسومات جمعہ کو ادا کی جائیں گی۔

شاویز دو ماہ تک کیوبا میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ ماہ کاراکاس کے فوجی اسپتال منتقل ہوئے تھے جہاں رواں ہفتے ان کی حالت تشویشناک صورتحال اختیار کرگئی تھی۔

ہوگوشاویز کے انتقال پر امریکہ کے صدر نے اپنے تعزیتی بیان میں وینزویلا کی عوام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
XS
SM
MD
LG