رسائی کے لنکس

جوانی میں بڑھاپے کی جھلک دکھاتی ایپ کی سوشل میڈیا پر دھوم


فٹ بال کے میگا اسٹار لائنل میسی بڑھاپے میں شاید ایسے نظر آئیں۔
فٹ بال کے میگا اسٹار لائنل میسی بڑھاپے میں شاید ایسے نظر آئیں۔

ایک زمانہ تھا کہ جب کسی اسٹیج، تھیٹر پلے یا ڈرامے اور فلم کے کسی ’ینگ ٹو اولڈ‘ کردار کے لیے اداکار بالوں میں سفیدی لگاتے جھجکتے تھے۔ لیکن بدلتے وقت کا کمال دیکھیے کہ نوجوانی میں ہی بڑھاپے کی جھلک دکھاتی ایپلی کیشن نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور ہر شعبے کے سلیبریٹیز اپنے بڑھاپے کی تصویریں دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں۔

’بوٹل کیپ چیلنج‘ کے بعد ’فیس ایپ‘ کی مقبولیت نے سوشل میڈیا کو آناً فاناً اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے۔ ہالی وڈ اور بالی وڈ کے اسٹارز سے لے کر کھیلوں کی دنیا کی مشہور ہستیاں سبھی کو ان کے پرستار بڑھاپے میں دیکھ کر لطف اٹھا رہے ہیں۔

بالی وڈ اسٹار ارجن کپور اور اینگری ینگ مین ورون دھون نے بھی بڑی عمر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ مداحوں نے بالی وڈ کی میگا جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کو بھی فیس ایپ سے گزارا تو دیکھنے والوں نے کہا کہ یہ جوڑی بڑی عمر میں با وقار لگ رہی ہے۔

شاہ رخ خان، عامرخان سمیت بہت سے اسٹارز اپنے آنے والے کل، آج کی تصویروں میں دیکھ رہے ہیں۔ ہالی وڈ کے اسٹارز بھی ایسے میں کہاں پیچھے رہنے والے تھے۔ لیونارڈو ڈی کیپریو سے لے کر جارج کلونی اور دی راک تک نے 'فیس ایپ' سے اپنے بڑھاپے کا جلوہ دکھا دیا۔

فٹ بال کے میگا اسٹار لائنل میسی کی بڑھاپے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر رش لے رہی ہے۔ تازہ تازہ ورلڈ کپ سے فارغ پاکستانی اور بھارت کے کرکٹرز بھی بڑھاپے کے رنگ میں رنگ گئے ہیں۔

کچھ ’فیس ایپ‘ کے بارے میں

سوشل میڈیا پر وائرل ’فیس ایپ‘ موبائل فون ایپلی کیشن ہے جس میں بہت سے دوسرے فلٹرز کے ساتھ ایک فلٹر ’اولڈ‘ کا بھی ہے جو کسی بھی شخص کو 60 سال کی عمر کا دکھاتا ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ اس 'اولڈ' فلٹر سے گزاری تصویروں پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG