وسط اوقیانوسی خطے میں بارشوں اور شدید برفباری کا باعث بننے والا سَرمائی طوفان اب مشرقی ساحلی علاقوں نیویارک اور نیو انگلینڈ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
شدید برفباری اور بارشوں کے پیش نظر وفاقی اداروں کے دفاتر اور اسکول بند رہے جب کہ سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی برفباری برساتی کیچڑ کی صورت اختیار کر چکی ہے جب کہ گردونواح کے علاقوں میریلینڈ، ورجینیا کے پہاڑوں اور مغربی پینسلوینیا میں مجموعی طور پر زیادہ برفباری ہوئی۔
طوفان کے باعث امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں منگل کو لگ بھگ 1700 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں جب کہ بدھ کو بھی مزید 1500 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث امریکی ریاست ورجینیا میں لگ بھگ 54 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جب کہ مغربی ورجینیا میں بھی کم از کم پانچ ہزار صارفین بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔
اسی برفبانی طوفان سے امریکہ کی مغربی ریاست مونٹانا کے کچھ علاقوں میں 60 سینٹی میٹر تک برف باری ریکارڈ کی گئی تھی۔