رسائی کے لنکس

امریکی صدارتی انتخابات: سیاسی ایکشن کمیٹیاں کیا ہوتی ہیں؟


اٹلانٹا میں ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے میں جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے۔ 27 جون 2024
اٹلانٹا میں ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے میں جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے۔ 27 جون 2024
  • امریکہ میں صدارتی امیدواروں کو انفرادی اور پارٹی کی سطح کے علاوہ کئی اور ذرائع سے بھی عطیات ملتے ہیں۔
  • عطیات کا ایک اہم ذریعہ پولیٹکل ایکشن کمیٹیاں بھی ہیں۔
  • ان کمیٹیوں کو جنہیں PACs کہا جاتا ہے، کسی صدارتی امیدوار کی حمایت یا اس کی مخالفت میں فنڈز اکھٹے کرتی ہیں۔
  • بائیڈن اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کی حمایت یا مخالفت میں بہت سی PACs کام کر رہی ہیں۔
  • نیویارک کی ایک عدالت میں ٹرمپ کے خلاف فیصلے کے بعد ان کے لیے فنڈ ریزنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

صدر جو بائیڈن اور سابق صدر نومبر کے صدارتی انتخابات سے قبل اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی سیاست میں انتخابی مہم کے اخراجات کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کی کوششوں کو ایک مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے۔

ٹرمپ کو گزشتہ ماہ 2016 کے انتخابات سے متعلق الزامات میں نیویارک کی ایک جیوری کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سابق صدر کے لیے فنڈ ریزنگ میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے خلاف فیصلے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر پانچ کروڑ 30 لاکھ ڈالر اکھٹے ہوئے۔

افراد اور سیاسی جماعتوں کی فنڈ ریزنگ کمیٹیوں کے ذریعے حاصل ہونے والا سرمایہ ہی امیدواروں کو مدد فراہم کرنے کا واحد طریقہ نہیں ہے، بلکہ پولیٹیکل ایکشن کمیٹیاں(PACs) بھی عطیات جمع کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پی اے سی سیاسی کمیٹی کی ایک ایسی قسم ہے جو نہ تو براہ راست پارٹی کمیٹی ہے اور نہ ہی کوئی ایسی کمیٹی ہے جسے امیدوار نے براہ راست اختیار تفویض کیے ہوں۔ PACs ان حدود سے باہر اپنا وجود رکھتی ہیں۔ PACs کو کسی کارپوریشن یا لیبر آرگنائزیشن کے زیر انتظام چلایا جا سکتا ہے یا ان کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ یا پھر وہ کسی تنظیم یا کسی مزدور گروپ کی مدد کے بغیر بھی آزادانہ طور پر اپنا وجود رکھ سکتی ہیں۔

کچھ PACs کو عطیات اکھٹا کرنے کے حوالے سے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ امیدوار کو براہ راست یا ان کمیٹیوں کو، جنہیں امیدوار کی جانب سے براہ راست اختیار حاصل ہو، فنڈز فراہم کر سکتی ہیں۔ دیگر PACs جنہیں فنڈ اکھٹا کرنے کی زیادہ آزادی ہوتی ہے، وہ امیدوار کو براہ راست فنڈ نہیں دے سکتیں۔ یہ PACs امیدوار کو براہ راست یا اس کمیٹی کو, جسے امیدوار کی جانب سے اختیار حاصل ہو، فنڈز دیے بغیر الیکشن پر اثر و رسوخ ڈالنے کے لیے فنڈ ریزنگ کر سکتی ہیں۔

PACs کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت کے لیے فنڈز اکھٹے کر سکتی ہیں۔

سن 2024 کے انتخابات کے لیے PAC کی سرگرمیاں کیا ہیں؟ آئیے فیڈرل الیکشن کمیشن(ایف ای سی) کے حالیہ اعداد و شمار کی روشنی میں اس پر نظر ڈالتے ہیں۔

دونوں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہمات کی حمایت یا مخالفت کے لیے سب سے بڑی PAC، جس کا نام Make America Great Again Inc ہے، فنڈ ریزنگ کر رہی ہے۔

ٹرمپ کے لیے صدارتی عہدے کی دوسری مدت کے حصول کے لیے ڈیزائن کی گئ یہ PAC بائیڈن کی سب بڑی مخالف رہی ہے ۔ اس نے اپنے عہدے پر موجود صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کی مخالفت کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

امیدواروں کی حمایت یا مخالفت کے لیے فیڈرل الیکشن کمیشن کے پاس درج 10 بڑی PACs میں سے 6 بائیڈن کی مخالفت کے لیے یکم جنوری 2023 سے فنڈ ریزنگ کر رہی ہیں۔

ٹرمپ کے لیے سب سے بڑا مالیاتی ریکارڈ رکھنے والی PAC بھی اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ The Americans for Prosperity Action, Inc ایک عوامی سطح کی تنظیم ہے جس نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کی مخالفت کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی فنڈ ریزنگ کی ہے۔

یکم جنوری 2023 سے ٹرمپ کی انتخابی مہم سے منسلک فنڈ ریزنگ کرنے والی 10 سرفہرست PACs میں سے 8 ان کی مخالفت میں کام کر رہی ہیں۔

عطیات اکھٹے کرنے والی چوٹی کی PAC نے، جیسا کی ریکارڈ سے ظاہر ہو رہا ہے، دونوں امیدواروں کے خلاف نمایاں فنڈز اکھٹے کیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2023 سے، دونوں مرکزی امیدواروں میں سے ہر ایک کے خلاف تقریباً تین کروڑ ڈالر اکھٹے کیے جا چکے ہیں۔

اسی دوران بائیڈن کی حمایت کرنے والی PACs نے تقریباً 60 لاکھ ڈالر اکھٹے کیے ہیں۔ جب کہ ٹرمپ کی حامی PACs نے ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر جمع کیے ہیں۔

Make American Great Again نے ٹرمپ کو تقریباً ایک کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا ہے، جس سے وہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو سب سے زیادہ چندہ دینے والی دوسری بڑی PAC بن گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے PAC کی جانب سے مدد کا سلسلہ جاری رہا اور یہ مدد زیادہ تر میڈیا پروڈکشن اور ٹیکسٹ میسجنگ سمیت اشتہاری مقاصد کے لیے فراہم کی گئی۔ اسی طرح 30 مئی کو بائیڈن کو بھی اپنی میڈیا مہم کے لیے PAC کی جانب سے پانچ لاکھ ڈالر کا قابل ذکر عطیہ ملا۔

حال ہی میں، ٹرمپ کو اپنے حامیوں کی جانب سے متعدد چھوٹے چھوٹے عطیات ملے ہیں، جن میں 31 مئی کو نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کی طرف سے تقریباً 3200 ڈالر کا عطیہ بھی شامل ہے۔

دونوں فریقوں کو حالیہ عرصے میں اپنی انتخابی مہم کے خلاف عطیات دیکھنے پڑے ہیں۔ 28 مئی کو Make America Great Again, Inc نے بائیڈن کے خلاف 12000 ڈالر سے زیادہ کا عطیہ دیا۔ اسی طرح 31 مئی کو Republican Accountability PAC نے ٹرمپ کی مخالفت کے لیے 1500 ڈالر دیے۔ مخالفت کے لیے دیے جانے والے بڑی مالیت کے عطیے اشہتارات اور ٹیکسٹ میسجنگ کے لیے تھے۔

لیکن اس کے باوجود یہ گنتی PAC کی حالیہ سرگرمیوں کا مکمل احاطہ نہیں کرتی۔ خام اعداد و شمار، جنہیں پراسس کرنے میں فیڈرل الیکشن کمیشن کو ہفتوں لگ سکتے ہیں، یہ ظاہر کرتے ہیں کہ PACs نے امیدواروں کی حمایت اور مخالفت دونوں شعبوں کے لیے ہی عطیات دیے ہیں۔ فیڈرل الیکشن کمیشن نے پارٹی کمیٹی کی تمام فنڈ ریزنگ کو ابھی تک پراسس نہیں کیا، چنانچہ اس کی کل مالیت کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ٹرمپ کے بارے میں عدالتی جیوری کے حالیہ فیصلے نے، انتخابی مہم میں ان کی اسپیس کو تبدیل کر دیا ہے، جس سے ان کے لیے ریکارڈ فنڈز اکھٹے ہوئے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب کہ امریکہ میں قومی سطح پر انتخابی مہم کا سیزن جاری ہے، فیصلے کے تناظر میں، دونوں امیدواروں کے حق اور مخالفت میں PAC کے عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG