رسائی کے لنکس

النینو انسانی صحت پر غیر معمولی اثرات مرتب کر سکتا ہے: رپورٹ


النینو کے دوران وسطی اور مشرقی خط استوائی بحر الکاہل میں سمندروں کا درجہ حرارت بہت بڑھ جاتا ہے، جب دنیا کے کچھ علاقوں میں شدید خشک سالی اور پانی کی دستیابی انتہائی کم ہوجاتی ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں شدید بارشیں اور دیگر میں سیلاب آگے ہیں

گذشتہ سال نمودار ہونے والی النینو کی موسمیاتی صورت حال اس ماہ اپنے عروج پر رہنے کے بعد مارچ اور اپریل میں جا کر کم ہوگی۔

لیکن، بین الاقوامی ادارہ صحت نے جمعے کے روز متنبہ کیا کہ اس کے باعث صحت پر مرتب ہونے والے اثرات بدتر صورت اختیار کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں 2016ء کے دوران اندازاً چھ کروڑ افراد صحت کے مسائل سے دوچار ہوں گے۔

النینو کے دوران وسطی اور مشرقی خط استوائی بحر الکاہل میں سمندروں کا درجہ حرارت بہت بڑھ جاتا ہے، جب دنیا کے کچھ علاقوں میں شدید خشک سالی اور پانی کی دستیابی انتہائی کم ہوجاتی ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں شدید بارشیں اور دیگر میں سیلاب آگے ہیں۔

قرن افریقہ کے لوگ، جنوبی اور مشرقی افریقہ، جنوبی بحر الکاہل، وسطی امریکہ اور جنوب ایشیا میں موسم کی انتہائی صورت حال پیدا ہوگی۔

صحت کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ سات ملکوں۔۔ تنزانیہ، کینیا، شاڈ، صومالیہ، نکاراگوا، ہونڈوراس اور پیرو میں صورت حال سنگین ہو گی۔

رِک برینن ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی انتظام اور انسانی ہمدری کی بنیاد پر اقدام سے متعلق کام کے سربراہ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ النینو کے انسانی صحت پر وسیع نوعیت کے اثرات پڑیں گے، جو خوراک کی کمی کی صورت حال سے لے کر انفیکشن کی بیماریان بڑھ سکتی ہیں اور صحت کی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG