پاکستانی نژاد امریکیوں کو پاکستان کی سیاست میں دخل نہیں دینا چاہیے، شاہد احمد خان
صدر بائیڈن کی آرٹس پر ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر اور پاکستانی کمیونٹی کے فعال ممبر شاہد احمد خان کا کہنا ہے کہ گو امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے مگر وہ کسی بھی ملک میں کسی ایک فرد یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو لکھے جانے والے خطوں سے انتظامیہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہوا کرتی۔ آعیزہ عرفان کے ساتھ انٹرویو میں شاہد احمد خان یہ بھی بتا رہے ہیں کہ وہ صدر بائیڈن کی آرٹس پر مشاورتی کمیٹی میں ان کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی؟