رسائی کے لنکس

'خواتین جرگے' کی بانی کیلئے،'حوصلہ مند خاتون‘ کا اعزاز


اُنھوں نے سوات میں قبائلی خواتین کا اپنی نوعیت کا پہلا ’خوینڈو' نامی ایک جرگہ قائم کیا ہے، جس کا مقصد خواتین کے مسائل کا حل اور انکے حقوق کیلئے آواز اٹھانا ہے

پاکستان کی سرگرم سماجی کارکن، تبسم عدنان کو امریکی محکمہٴخارجہ کی جانب سے 'حوصلہ مند خاتون' کا اعزاز دیا گیا ہے۔

اُن کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہر سوات سے ہے، جہاں وہ حقوق نسواں کیلئے ایک سرگرم غیر سرکاری تنظیم چلا رہی ہیں؛ اور یوں، وہ اس صوبے سے یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

اُنھوں نے سوات میں قبائلی خواتین کا اپنی نوعیت کا پہلا ’خوینڈو' نامی ایک جرگہ قائم کیا ہے، جس کا مقصد خواتین کے مسائل کا حل اور انکے حقوق کیلئے آواز اٹھانا ہے۔

تبسم عدنان کا تعلق بھی دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی نوجوان ملالہ یقسفزئی کے شہر سے ہی ہے۔

'انٹرنیشنل وومین آف کریج' نامی بین الاقوامی ایوارڈ دنیا بھر میں حقوق نسواں کیلئے سرگرم خواتین کو دیاجاتا ہے۔

رواں سال کے خواتین کے اس ایوارڈ کیلئے دنیا بھر سے 10 خواتین کو چنا گیا، جن میں پاکستان کے علاوہ، بنگلہ دیش، برما، سوٹزرلینڈ، جاپان، کوسووو، سائیریا افریقہ اور افغانستان کی سماجی کارکن خواتین شامل ہیں۔

سال 2007 سے اب تک 50 ممالک کی لگ بھگ 86 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے، جو خواتین کے حقوق اور انھیں معاشرے میں مساوی مقام دلانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

XS
SM
MD
LG