رسائی کے لنکس

دنیا کی آبادی 7ارب ہوگئی: اقوام متحدہ


دنیا کی آبادی 7ارب ہوگئی: اقوام متحدہ
دنیا کی آبادی 7ارب ہوگئی: اقوام متحدہ

سات ارب کی حد کو مثبت قرار دیا جا سکتا ہے، کیونکہ اِس کی وجہ وہ کامیابیاں ہیں جِن کے باعث نوزائد ہ بچوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے اورلوگوں کی عمریں طویل ہوتی جارہی ہیں

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اگلےپیر تک دنیا کی آبادی سات ارب ہو جائے گی۔

بدھ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں آبادی سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ نے بتایا ہے کہ ایک صحتمند، تحفظ پسندانہ اور خوشحال مستقبل کا دارومدار اِس بات پر ہوگا کہ دنیا ماحولیاتی انحطاط پذیری اور معاشی دھچکوں کے چیلنجز سے کس طرح نبرد آزما ہوتی ہے۔

The State of World Population 2011نامی رپورٹ کے مطابق، سات ارب کی حد کو مثبت قرار دیا جا سکتا ہے، کیونکہ اِس کی وجہ وہ کامیابیاں ہیں جِن کے باعث نوزائد ہ بچوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے اورلوگوں کی عمریں طویل ہوتی جارہی ہیں۔

تاہم، رپورٹ کے ایک مصنف کا کہنا ہے کہ اِس سے ملکوں کے مابین فرق کی نشاندہی بھی ہوتی ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ملکوں میں جہاں حکومتوں کے لیے بڑھتی ہوئی آبادیوں کو ضروری وسائل فراہم کرنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔

رپورٹ میں توجہ دلائی گئی ہے کہ 2011ء میں دنیا کی آبادی کا 60فی صد ایشیا میں اور 15فی صد افریقہ میں ہے۔

لیکن، اِس میں بتایا گیا ہے کہ افریقہ میں آبادی میں اضافے کی رفتار ایشیا کے مقابلے میں دوگنی ہے، جو اسِی سال تین گنا ہوجائے گی، اور اِس سال کی ایک ارب کی آبادی اگلی صدی کے آتے آتے بڑھ کر 3.6ارب ہوجائےگی۔

XS
SM
MD
LG