رسائی کے لنکس

کرکٹ ورلڈ کپ 2011، ٹیم پروفائل: نیدرلینڈز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیدر لینڈز کی ٹیم اس سے قبل 1996ء ، 2003 اور 2007ء کے ورلڈ کپس میں شریک ہوچکی ہے تاہم کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں اسے کبھی کوئی قابلِ ذکر کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

نیدرلینڈز نے اب تک ورلڈ کپس میں کل 14 میچز کھیلے ہیں جن میں صرف دو میں اسے کامیابی ملی جبکہ 10 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیدر لینڈز 2009ء میں جنوبی افریقہ میں ہونے والا کوالیفائنگ راوٴنڈ کھیل کے کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء میں شرکت کی حقدار قرار پائی ہے اور اپنے کپتان پیٹر بورن کی قیادت میں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔

بورن کی زیرِقیادت نیدرلینڈ کی ٹیم اس ورلڈ کپ میں 2009 کے ٹی 20 کپ کی تاریخ دہرانے کی پوری کوشش کرے گی جب اس نے میزبان انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر کرکٹ کے حلقوں کو چونکا دیا تھا۔

ایلیکسی کرویزی جیسے بلے باز اور ریان ٹین جیسے بالر کی موجودگی میں نیدرلینڈز اپنے گروپ کی ہلکی ٹیموں کیلئے خطرہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نیدرلینڈز گروپ "بی" میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ22 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ لیگ کے اگلے میچز میں نیدرلینڈز 28 فروری کو ویسٹ انڈیز، 3 مارچ کو جنوبی افریقہ، 9 مارچ کو بھارت، 14 مارچ کو بنگلہ دیش اور 18 مارچ کو آئرلینڈ کا سامنا کرے گی۔

ورلڈ کپ کیلئے ڈچ اسکواڈ پیٹر بورن(کپتان)،ویلسے باریسی، مدثر بخاری، ایٹسے برمن، ٹام کوپر، ٹام ڈی گروتھ، ایلکسے کرویزی، براڈلے کروگر، برنارڈ لوٹس، عدیل راجہ، پیٹر سیلر، ایرک زارزینسکی، ریان ٹین ڈوشیٹ، بیرینڈ ویسٹجک اور باس زیوڈیرینٹ پر مشتمل ہے۔

XS
SM
MD
LG