یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہاہے کہ عبوری حکومت کو القاعدہ سے ملک کے مختلف حصوں کا کنٹرول واپس لینے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
عہدےد اروں کا کہناہے کہ ملک کے بہت سے علاقے حکومت مخالفین اور القاعدہ کے قبضے میں ہونے کی وجہ سے یمن کی صورت حال بہت نازک ہے۔
عہدےد اروں کے مطابق تمام سیاسی راہنماؤں کا تعاون حاصل کیے بغیر صدر علی عبداللہ صالح کو اقتدار ، اپنے نائب جنہیں حزب اختلاف کی حمایت حاصل ہے حوالے کرنے کے معاہدے کوناکامی پیش آسکتی ہے۔
صدر صالح فروری میں نئے صدارتی انتخابات کرانے کے لیے گذشتہ ماہ اقتدار ، نائب صدر عبدی رب المنصور ہادی کو سونپنے پر تیار ہوگئے تھے۔