رسائی کے لنکس

یمن: شدت پسندوں کے حملوں میں 56 ہلاک


مہلک ترین حملہ جنوبی صوبہ شابوا میں ایک فوجی کیمپ پر ہوا، جہاں کار بم دھماکے میں 38 فوجی مارے گئے۔

یمن میں حکام نے کہا ہے کہ مشتبہ طور پر القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے ملک کے جنوبی حصے میں جمعہ کو یک بعد دیگرے تین حملے کیے، جن میں کم از کم 56 پولیس اہلکار اور فوجی ہلاک ہو گئے۔

مہلک ترین حملہ جنوبی صوبہ شابوا میں ایک فوجی کیمپ پر ہوا، جہاں کار بم دھماکے میں 38 فوجی مارے گئے۔ اس تنصیب کے قریب ہی ایک اور مہلک بم دھماکا کیا گیا۔

فوجی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ مائفا میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لگ بھگ 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

کسی نے فوری طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم حکام کا ماننا ہے کہ اس حملوں میں جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ ملوث ہو سکتی ہے۔

یمن میں حکام القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں جو کہ مغربی قوتوں کی نظر میں دہشت گرد تنظیم کی سب سے خطرناک گروپوں میں سے ایک ہے۔
XS
SM
MD
LG