’امریکہ اُس وقت تک ایران پر دباؤ جاری رکھے گا جب تک وہ عالمی تشویش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جوہری ہتھیار بنانے کے اپنے مبینہ پروگرام کو ترک نہیں کردیتا‘
تعزیرات سے بچنے کی کوشش میں ایران فرنٹ کمپنیوں اور بینکوں کو استعمال کر رہا ہے، جس عمل کو روکنے کے لیےامریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔
دہشت گردی سے متعلق محکمہٴ خزانہ کے انڈر سکریٹری ڈیوڈ کوہن نے بتایا ہے کہ امریکہ اُس وقت تک ایران پر دباؤ جاری رکھے گا جب تک وہ عالمی تشویش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جوہری ہتھیار بنانے کے اپنے مبینہ پروگرام کو ترک نہیں کردیتا۔
جمعرات کا اقدام 11ایرانی اداروں اور چار اشخاص کے خلاف کیا گیا ہے، جنھیں محکمہ خزانہ حکومت کی سرپرستی میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے نیٹ ورک کا ایک حصہ قرار دیتا ہے۔
ساتھ ہی، امریکی حکام اُن فرنٹ کمپنیوں کے نام ظاہر کر رہے ہیں جنھیں حکومت ِایران تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں سےبچنے کےلیےاستعمال کر رہا ہے۔
نئی تعزیرات کی رو سے امریکہ میں متعلقہ ایرانی اثاثوں کو منجمد کردیا گیا ہےاور امریکی شہریوں پر ایرانی کمپنیوں کے ساتھ کسی لین دین پر پابندی عائد ہے۔

امریکہ نے فرنٹ کمپنیوں کے نام بھی ظاہر کردیے ہیں ....