دونوں راہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد دوہری شہریت والے پاکستانیوں کو انتخابات میں اجازت دینے کے لیے اسمبلی سے قانون سازی کروانے پر بھی اتفاق کیا: ذرائع
لندن میں صدر آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور باہمی اختلافات کے خاتمے سمیت بلوچستان کے مسئلے اور دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی کے فیصلے پر
’ون ٹو ون ‘ ملاقات میں اہم بات چیت کی ہے۔
نام صیغہٴ راز میں رکھنے کی شرط پر صدر زرداری کے قریبی ذرائع نے’ وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ دونوں راہنماؤں نے ملکی، سیاسی اور معاشی صورتِ حال، بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ کی وطن واپسی اور مسئلہ بلوچستان کے حل کے لیے پیش کی گئی چھ تجاویز سندھ اسمبلی سے پیر کے روز منظور ہونے والے بلدیاتی آرڈیننس سمیت سندھ کے سابق سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی پیپلزپارٹی میں اہم عہدے پر واپسی پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، دونوں راہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد دوہری شہریت والے پاکستانیوں کو انتخابات میں اجازت دینے کے لیے اسمبلی سے قانون سازی کروانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
صدر زرداری اور متحدہ کے قائد کے درمیان مرکزی لندن کے چرچل ہوٹل میں ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات سے قبل دونوں راہنماؤں نے اپنے قریبی اور بااعتماد ساتھیوں سمیت 90منٹ تک علیحدگی میں بات بھی ہوئی۔
اس ملاقات میں پاکستانی وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن سمیت ایم کیو ایم انٹرنیشنل سکریٹریٹ کے انچارج مصطفیٰ عزیز آبادی اور رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد انور اور قاسم علی شامل تھے۔
بتایا گیا کہ صدر زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کئی اہم امور پر گفتگو ہوئی۔