پی آئی اے کےمطابق پاکستانی حاجیوں کو وطن واپس لانے کے لئے50 فلائیٹس مختص کی گئی ہیں جو ملک بھر حاجیوں کو وطن واپس لائیں گی
اس سال حج کی ادائیگی کی غرض سے سعودی عرب جانےوالے 93 پاکستانی انتقال کرگئے جِن میں7 حاجی حادثات کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے اور بعد میں انتقال کرگئے۔
حج پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل ابو عاکف نے بتایا ہے کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی شہریوں نے حج ادا کیا جن میں سے 93 حاجی حج کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئے۔
جنرل ابو عاکف کا مزید کہنا ہے کہ انتقال کرجانے والے 93 پاکستانیوں میں سے 87 کی تدفین کردی گئی ہے۔
پاکستانی حاجیوں کی خدمت کے لئے 1500 پاکستانی خدام سعودی عرب آئے تھے جنھوں نے پاکستانی حاجیوں کی بھرپور خدمت کی۔ اس سال سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر کےمسلمانوں کے لئے 19 لاکھ حج ویزے جاری کئے جن میں صرف جنوبی ایشیا کے ممالک کے لئے 5 لاکھ ویزے مختص کئے گئے تھے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے حاجیوں کے علاج معالجے کے لئے 640 میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹر سعودی عرب بھیجے گئے تھے۔ بیت المال پاکستان کی جانب سے ایک ہزار وہیل چیئر ضرورت مندحاجیوں کو فراہم کی گئی تھیں۔
پاکستان ایئر لائن پی آئی اے کےمطابق پاکستانی حاجیوں کو وطن واپس لانے کے لئے50 فلائیٹس مختص کی گئی ہیں جو ملک بھر حاجیوں کو وطن واپس لائینگی۔
گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی حاجیوں کو کرائے کی مد میں رقوم واپس کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔