80 لاکھ سے زائد پاکستانی ’فیس بک‘ کے دیوانے

Protesters targeted an industrial area in Binh Duong. The crowd set everything on fire, from materials, computers, equipments to other machines.

امریکہ میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 16 کروڑ بتائی جاتی ہے؛ جب کہ برازیل دنیا کے دوسرے نمبر پر ہے، جس کے چھ کروڑ اکاوٴنٹس اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے، جہاں پانچ کروڑ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں
آفس ہو یا گھر، کالج ہو یا یونیورسٹی، موبائل ہو یا کمپپیوٹر ہر عمر، ہر طبقے کا ہر فرد سماجی رابطے کی سائٹ ’فیس بک‘ استعمال کرتا دکھائی دیتا ہے۔

پاکستان میں فیس بک کے اس قدر استعمال کے باعث سماجی رابطے کی سائٹ ’فیس بک‘ کے 80 لاکھ سے زائد اکاوٴنٹس صرف پاکستانیوں کے ہیں۔ پاکستان میں جسے دیکھو جہاں دیکھو ہر کوئی ’فیس بک‘ کا دیوانہ ہے۔


سوشل بیکرز ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ فیس بک سائٹ پر پاکستانیوں کے 80 لاکھ 59 ہزار 160 یوزرز ہیں۔

سب سے زیادہ یہ سائٹ استعمال کرنیوالے ممالک میں پاکستان کا شمار 28 ویں نمبر پر ہے۔

اسی ذریعے کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 13 لاکھ سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔


سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کا استعمال 70 فیصد پاکستانی مرد اور30 فیصد پاکستانی خواتین کرتی ہیں، جب کہ نواجوان طبقہ فیس بک کا سب سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔

دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ امریکہ میں فیس بک استعمال کرنے کا رجحان دیکھنے میں آتا ہے جہاں اس سماجی ویب سائٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد 16 کروڑ بتائی جاتی ہے۔

برازیل دنیا کے دوسرے نمبر پر ہے، جس کے چھ کروڑ اکاوٴنٹس فیس بک پر ہیں، جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے جہاں پانچ کروڑ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔