ایک میٹنگ کی ایک آڈیو ریکارڈنگ ، جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایک انٹرویو لینے والے کے ساتھ ایک انتہائی خفیہ دستاویز پر گفتگو کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بعد کے ان کے اس دعوے کی نفی کرتی ہے کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات نہیں بلکہ صرف خبروں کے تراشے تھے۔
یہ ریکارڈنگ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے لئے، ٹرمپ پر فرد جرم عائد کئے جانے کا ثبوت ہو سکتا ہے۔
SEE ALSO: فردِجرم اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 77 ویں سالگرہیہ دو ہزار اکیس میں دئیے گئے ایک انٹرویو سے لی گئی ہے جو ٹرمپ نے اپنے نیو جرسی ریزورٹ میں اپنے سابق چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کی یاد داشتوں پر کام کرنے والے لوگوں کے لئے دیا تھا۔
جیک اسمتھ کی جانب سے جو فرد جرم سابق صدر پر عائد کی گئی ہے، اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسوقت ٹرمپ کے ساتھ ایک رائٹر، ایک پبلشر اور ٹرمپ کے عملے کے جو دو لوگ میٹنگ میں شریک تھے، انہیں، ایک ایسے غیر ملک پر جس کی وضاحت نہیں کی گئی تھی، پنٹاگان کے حملے کے منصوبے کے بارے میں خفیہ معلومات دکھائی گئی تھیں۔
"ٹرمپ کے الفاظ تھے، "یہ کاغذات ہیں، "جس سے ایسا اشارہ ملتا تھا جیسے ان کے پاس پنٹاگان کی خفیہ دستاویز ہے جس میں ایران پر حملے کے منصوبے درج ہیں۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹرمپ نے جس چیز کا حوالہ دیا وہ " انتہائی خفیہ" تھی۔اور یہ کہ ان کا 2021 کی کسی میٹنگ میں لوگوں کو یہ دستاویز دکھانا ان کے فاکس نیوز چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو کی نفی ہو سکتی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں تھیں۔
SEE ALSO: امریکہ میں ملیشیاگروپوں پر پابندی کے باوجود،حکومت مخالف عناصر میں اضافہٹرمپ نے فاکس نیوز پر کہا کہ کوئی دستاویز نہیں تھی بلکہ بہت سے کاغذات تھے جن میں ایران اور بہت سی دوسری چیزوں کے بارے میں بہت کچھ تھا۔ میرے پاس کوئی دستاویز نہیں تھی۔ کوئی خفیہ چیز نہیں تھی کہ اسے ڈی کلاسیفائی کیا جاتا۔ یہ اخبارات اور جرائد کی کہانیاں اور مضامین وغیرہ تھے۔
ٹرمپ نے اس ماہ کے اوائل میں، فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع اپنے مار ا لاگو ریزورٹ میں رکھی گئی خفیہ دستاویزات کی مبینہ غلط ہینڈلنگ کے سینتیس الزامات میں صحتِ جرم سے انکار کیا۔ جس میں ان کے معاون اور سابق خدمت گار والٹ ناؤٹا پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ اور جو اڑتیس الزامات پر مبنی فرد جرم ہے۔
ٹرمپ انتخابی مہم کے ایک ترجمان نے کہا کہ آڈیو ریکارڈنگ جو سب سے پہلے پیر کے روز CNN پر نشر کی گئی،ایسا سیاق و سباق فراہم کرتی ہے جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے قطعی کوئی غلط کام نہیں کیا۔
ٹرمپ نے پیر کو دیر گئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا کہ درحقیقت یہ ریکارڈنگ اس کے بجائے کہ جو وہ چاہتے ہیں کہ آپ یقین کریں، اُن کی بریت کا ثبوت ہے۔
(اس ٰخبر میں معلومات اے پی سے لی گئی ہیں)