مستحکم افغانستان پاکستان کےمفاد میں ہے: معظم خان

  • شہناز نفيس
پاکستان دفترخارجہ کے ترجمان نے یاد دلایا کہ پاکستان میں افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے ساتھ مذاکرات کے بعد پاکستان نے افغان کونسل کی درخواست پر ہی متعدد افغان قیدیوں کو رہا کیا تھا تاکہ افغان مفاہمتی عمل میں مدد مل سکے
پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان، معظم خان نےکہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے قومی مفاد میں ہے۔

’وائس آف امریکہ‘ سے بات چیت میں اُنھوں نے یاد دلایا کہ پاکستان میں افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے ساتھ مذاکرات کے بعد پاکستان نے افغان کونسل کی درخواست پر ہی متعدد افغان قیدیوں کو رہا کیا تھا، تاکہ افغانستان میں مفاہمت کے عمل میں مدد مل سکے۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایک اعلیٰ افغان عہدے دار کے اس الزام کی سختی سے تردید کی کہ ملا برادر کو، جو پاکستان کے زیرِ حراست ہیں، مار دیا گیا ہے۔

ایک اعلیٰ افغان عہدے دار نے جو تعلیم کے ڈپٹی وزیر ہیں ’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ ملا برادر کو مار دیا گیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو تقریبا ً 700ملین ڈالر کی رقم کی ادائگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس رقم کی ادائگی گذشتہ ڈھائی سال سے تعطل کا شکار تھی۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:


Your browser doesn’t support HTML5

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی بات چیت