جنوبی افغانستان میں ایک خودکش دھماکے میں تین پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہناہے کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی کار صوبہ قندھار میں پولیس کی ایک پڑتالی چوکی کے قریب دھماکے سے اڑادی۔
جمعے کے روز پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبے سپین بولدک میں ہونے والے اس دھماکے میں ایک عام شہری اور تین افغان پولیس اہل کار زخمی بھی ہوئے۔
ایک اور خبر کے مطابق نیٹو حکام نے کہاہے کہ جمعرات کے روز اس کے دو اہل کار جنوبی اور مشرقی افغانستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوگئے۔