برطانیہ: دہشت گردی کی سازش میں ملوث مشتبہ شخص کی گرفتاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اُس پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقع کی سازش ، منصوبہ بندی اور کارروائی میں شریک تھا

اسلامی انتہا پسندی کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشن کی ایک بڑی کارروائی کےحصے کے طور پربرطانوی پولیس نے برمنگھم سےآٹھویں گرفتاری کی ہے۔

ویسٹ مڈ لینڈس پولیس نے بتایا ہے کہ اِس 20برس کےمشتبہ شخص کا تعلق یارڈلے کےعلاقے سے ہےجسے جمعرات کو حراست میں لیا گیا۔ اُس پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقعے کی سازش ، منصوبہ بندی اور کارروائی میں شریک تھا۔

چھ افراد کو اِسی ہفتے پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔ مزید چھان بین تک گرفتار کی گئی ایک خاتون کو رہا کیا گیا ہے۔ سارے مشتبہ افراد برطانیہ کے رہائشی ہیں اور اُن کی عمریں 20سے 32برسوں کے درمیان ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں تھا، اِس لیے اُنھیں اہداف یا دہشت گردی کی تفصیلی سازش کا علم نہیں تھا۔