آج کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آخری دن تھا۔ یوں، انتخابی عمل کا آج دوسرا مرحلہ مکمل ہوا
پاکستان میں سیاسی رونقیں سمیٹے ایک اوردن اپنے اختتام کو پہنچا۔ آج کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آخری دن تھا۔ یوں، انتخابی عمل کا آج دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
اپیلیں جمع کرانے کا وقت ختم
تقریباً تمام بڑی سیاسی شخصیات کی اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ تاہم، لاہور ٹریبونل ٹو نے نواز شریف کے خلاف دائر اپیل کی سماعت سے معذوری کا اظہار کردیا ہے۔ سابق صدر مشرف کی چترال کی نشست بھی تحفظات کی زد میں آگئی ہے۔ چوہدری نثار، عمران خان، راجہ پرویز اشرف اور شیخ رشیدسمیت متعدد سینئر سیاسی رہنماوٴں کو اپیلوں کے فیصلے کا انتظار ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل ٹو نے این اے 120 سے نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ ٹریبونل ون کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس خواجہ امتیاز کا کہنا کہ شریف برادران کے حق میں فیصلہ دے چکا ہوں۔ مخالفت میں اپیل کی سماعت کرنے میں کچھ پیچیدگیاں درپیش ہیں۔
چوہدری نثارکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف این اے 52 سے اپیل دائر کی گئی ہے، جبکہ این اے 53 کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔
عمران خان کے خلاف این اے 56 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل دائر ہوئی ہے۔
راولپنڈی ٹریبونل میں 41 اپیلیں دائر کی گئی ہیں جن میں شیخ رشید، حنیف عباسی سے متعلق اپیلیں بھی شامل ہیں۔ الیکشن ٹریبونل نے فیصل صالح حیات اور عابد امام کی اپیلیں منظور کرلیں۔
سابق صدر پرویز مشرف کے چترال سے منظور کاغذات پر بھی اپیل دائر کردی گئی، جبکہ سابق صدر نے قصور سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونلز نے ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف 17 امیدواروں کی اپیلیں مسترد اور تین کی اپیلیں منظور کر لیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں مزید 34 اپیلیں دائر کردی گئیں، جبکہ پانچ اپیلوں کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
سکھر سے سابق وزیراعلی سندھ کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اویس لغاری نے اپیل دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات درست نہیں۔ ایاز امیر کی اپیل منظور کرلی گئی، جبکہ نادر مگسی فیصلے کے منتظر ہیں ۔
ملک بھر کے ووٹرزکی مجموعی تعداد
الیکشن کمیشن نے انتخابات 2013ء میں ووٹ دینے کے اہل افراد کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ اٹھانوے ہزارآٹھ سو دو ہے جس میں خواتین ووٹرزکی تعداد تین کروڑ پچھہترلاکھ ستانوے ہزار چار سو پندرہ ہے جبکہ مرد ووٹرزکی تعداد چارکروڑ پچاسی لاکھ بانوے ہزار تین سو پچاسی ہے۔
کراچی میں تین لاکھ ووٹرز کا اضافہ
کراچی میں گھرگھرتصدیق کے بعد تین لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہواہے ۔ اس طرح کراچی کے ووٹرزکی حتمی تعداد 71 لاکھ 71ہزار273 ہوگئی ہے۔
چاروں صوبوں کے ووٹرز کی کل تعداد
خیبر پختونخوا میں ووٹرزکی تعدادایک کروڑ بائیس لاکھ چھیاسٹھ ہزارایک سو ستاون ہے۔ بلوچستان میں تینتیس لاکھ چھتیس ہزار چھ سو انسٹھ ووٹرز ہیں۔ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد چار کروڑ بانوے لاکھ انسٹھ ہزار تین سو چوون ہے۔سندھ میں ایک کروڑ نواسی لاکھ تریسٹھ ہزار تین سو پچھہتر کل ووٹرز ہیں۔ فاٹا میں ووٹرزکی تعدادسترہ لاکھ اڑتیس ہزار تین سو تیرہ ہے۔ اسلام آباد سے چھ لاکھ پچیس ہزار نو سو چونسٹھ ووٹرز انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔
انتخابی ٹکٹ پرکروڑوں کی کمائی
انتخابات میں حصہ لینا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں اور یہ بات مختلف سیاسی جاعتوں کے ٹکٹوں کی تقیسم کے موقع پر اُس وقت ثابت ہوئی، جب ٹکٹوں کی درخواست پر رکھی گئی رقم سے ان جماعتوں نے کروڑوں روپے کمائے۔ روزنامہ ’ایکسپریس‘ کی ایک خبر کے مطابق انتخابی ٹکٹوں کی مد میں پیپلز پارٹی نے37کروڑ، مسلم لیگ ن نے 24کروڑ،تحریک انصاف نے 10کروڑ اور مسلم لیگ ق نے 13کروڑ روپے کمائے۔ مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ کے لئے 75ہزار کا ڈرافٹ مقرر کیا ۔پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے لئے 40اور صوبائی اسمبلی کے لئے 30ہزار کا فنڈمانگا، جبکہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے لئے فیس 30اور صوبائی اسمبلی کے لئے فیس 20ہزار روپے تھی۔
رومانوی کردار بھی سیاست کے میدان میں اتر آئے
محبت کی لوک داستانوں کے تین لازوال کردار ہیر، ماروی اور سسی عام انتخابات میں این اے 237 ٹھٹھہ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھٹھہ این اے 237سے مسلم لیگ ن کی ’ماروی‘ میمن، پیپلز پارٹی کی’ سسی ‘پلیجو اور متحدہ قومی موومنٹ کی ’ہیر‘سوہو عام ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گی۔ جیتے گا کون یہ تو آنے والاوقت ہی بتائے گا۔ لیکن، تاریخی ناموں کی حامل خواتین کے ایک ہی حلقے میں انتخاب لڑنے سے لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
امیدوار وں کی اسکروٹنی کا ڈیٹا ویب سائٹ پر۔۔
الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 24094امیدواروں کی اسکروٹنی کا ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کو سیاسی رہنماوٴں سے متعلق نیب،نادرا، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے جو ڈیٹا موصول ہوا اس کے مطابق شہباز شریف کے خلاف راولپنڈی کی احتساب عدالت میں نادہندگی کا کیس زیر التوا ہے جبکہ نوازشریف،عمران خان،اسفندیار ولی اور مولانا فضل الرحمن کسی قسم کے ناہندہ نہیں۔
مسرت شاہین ’دختر کرک‘ بن گئیں
تحریک مساوات کی چیئرمین اور پشتو فلموں کی ماضی کی ہیروئن مسرت شاہین کو کرک کے عوام نے ’دختر کرک‘ کے خطاب سے نواز ا ہے۔ اسلام آباد کی خٹک برداری اور فلم اسٹارز دردانہ رحمٰن، سنگیتا اور عالیہ بیگم نے بھی مسرت شاہین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مسرت شاہین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ منتخب ہونے کے بعد کرک میں اسلامی نظام نافذ کریں گی۔
پیپلز پارٹی مخالف اتحاد تشکیل پا گیا
سندھ کی 10وفاقی اور قوم پرست جماعتوں نے حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن کے لئے قومی اسمبلی کے 23اور صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں پر پیپلز پارٹی کے خلاف مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کر لیا،۔ ’جنگ‘ اخبار کے مطابق ان جماعتوں کے رہنما وٴں نے امید ظاہر کی ہے کہ باقی نشستوں پر بھی جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔
کراچی میں 2ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار
کراچی کے چار ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے دو ہزار پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے بتایا کہ صوبے بھر میں پندرہ ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔نوگوایریاز کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے اور زور گرفتاریاں بھی ہورہی ہیں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار بھی کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے سیکریٹری داخلہ سمیت ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔