ایشیائی سکیورٹی کانفرنس میں گیٹس کی امریکی اتحادیوں سے ملاقاتیں

ایشیائی سکیورٹی کانفرنس میں گیٹس کی امریکی اتحادیوں سے ملاقاتیں

ایشیائی سکیورٹی کانفرنس میں گیٹس کی امریکی اتحادیوں سے ملاقاتیں

گیٹس نے جاپان کے دفاع کے وزیر توشیمی کِزاوا سے ملاقات کی۔ دونوں نے جاپان کے اکیناوا جزیرے پر امریکی فوجی اڈے کو نئی جگہ منتقل کیے جانے کے ایک متنازعہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا

امریکہ اور چین کے دفاع کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات میں قدرے بہتری آئی ہے اور یہ ایک مثبت سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس اور اُن کے چینی ہم منصب جنرل لیانگ کوگلی نےیہ بیان جمعے کے دِن سنگاپور میں دیا جہاں اُنھوں نے شنگریلہ ڈئلاگ سکیورٹی کانفرنس سے قبل بات چیت کی۔

اِس سے قبل جمعے کو گیٹس نے جاپان کے دفاع کے وزیر توشیمی کِزاوا سےملاقات کی۔ دونوں نے جاپان کے اکیناوا جزیرے پر ایک امریکی فوجی اڈے کو نئی جگہ منتقل کیے جانے کے ایک متنازعہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

گیٹس اور کِزاوا نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ موزوں ترین حل پیش کرتا ہے۔


گیٹس نے ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق اور سنگاپور کے وزیرِ دفاع نگ اِنگ سے بھی ملاقات کی۔ اِنگ نے گیٹس کے ساتھ مل کر امریکہ کی ایشیا میں موجودگی ، کثیرمملکتی سلامتی کے خطرات سے نبردآزما ہونے اورعلاقائی سکیورٹی کو بڑھانے کی غرض سے امریکی تعاون جاری رکھنے کی حمایت کی۔


امریکی وزیر دفاع کے طور پر، گیٹس ایشیا سکیورٹی کے سربراہ اجلاس میں پانچویں اور آخری بار شریک ہو رہے ہیں۔

سلامتی سے متعلق اِس کانفرنس میں 27ملکوں کے وفود شرکت کر رہے ہیں جو اتوار تک جاری رہے گی۔