جاپان میں زلزلے کے بعد جوہری توانائی کے ری ایکٹروں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کے پیش نظر جرمنی میں ہزاروں افراد نے جوہری توانائی پر انحصار بڑھنانے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف احتجاج کیا۔
منتظمین کا کہنا تھاکہ ہفتے کے روز ہزاروں جرمن باشندوں نے جوہری تنصیب نیکارویس تھیم اور جنوبی شہر سٹوٹگارڈتک ، جو ایک صنعتی مرکز بھی ہے،45 کلومیٹر لمبی انسانی زنجیر بنائی۔
اس مظاہرے میں پرجوش افراد نے حکومت کے پچھلے سال کے اس فیصلے کے خلاف نعرے لگائے کہ وہ اوسطاً اگلے مزید 12 سال تک اپنے 17 جوہری بجلی گھروں کو زیر استعمال رکھے گی۔
ہفتے روزحزب اختلاف کی اہم تنظیم سوشل ڈیموکریٹس نے جاپان کے جوہری ری ایکٹر کے حادثے کو بنیاد بناتے ہوئے جرمنی کی جوہری پالیسی بدلنے کا مطالبہ کیا۔
جرمنی کی چانسلر آنگلا مرخیل جوہری توانائی کے حق میں ہیں۔