واشنگٹن —
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ’سینڈی‘ سمندری طوفان میں ہلاک ہونے والوں کو انشورنس کی ادائگی کی مد میں 9.7بلین ڈالر کی رقوم کی فراہمی کے بارے میں پیش کردہ بِل کی منظوری دے دی ہے، جِس شدید ’سپر اسٹارم ‘کےباعث مشرقی ساحل سمندر شدید آفت کاشکارہوا تھا۔
کانگر یس کے ایوانِ زیریں کے 435 ارکان میں سے 354 نے بِل کے حق میں جب کہ 67نے مخالفت میں ووٹ دیا، جس سے قبل طوفان کے باعث آفت زدہ ریاستوں سے تعلق رکھنے والےقانون سازوں کو اُس وقت سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ایوان کا پچھلا اجلاس امداد کے بارے میں ووٹ دئے بغیر برخواست ہوا۔
اب یہ بِل سینیٹ کے سامنے پیش ہوگا، جس کا اجلاس جمعے کی رات گئے منعقد ہونے کی توقع ہے۔
اکتوبر کے مہینے میں سُپراسٹارم کےباعث مشرقی ساحل کے ساتھ کا علاقہ بری طرح متاثر ہوا ، جب ہزاروں گھر تباہ ہوئے اور کھربوں ڈالر کی مالیت کا نقصان ہوا۔ طوفان کے باعث امریکہ میں کم از کم 125 اموات واقع ہوئی تھیں۔
ایوان 15جنوری کو دوسری بار ووٹنگ کرنے والا ہے جس میں توقع ہے کہ طوفان متاثرین کے لیے 51 ارب ڈالر کی اضافی امداد فراہم کی جائے گی۔
آنے والے ہفتوں کے دوران نئی کانگریس، جس نے جمعرات کو حلف لیا، ملک کے قرضہ جات کے سنگین مسئلے، امی گریشن اور گن کنٹرول کے مسائل پر غور کرے گی۔