اتوار کے روز ایرانی ویب سائٹس پر شائع کی جانے والی خبروں کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے مشیروں کو ایک روز پہلے فارغ کیا مگر ان کے دفتر نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی۔
ایرانی کے صدر محمود احمدی نژاد نے اپنی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے 14 مشیروں کو معطل کر دیا ہے۔
اتوار کے روز ایرانی ویب سائٹس پر شائع کی جانے والی خبروں کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے مشیروں کو ایک روز پہلے فارغ کیا مگر ان کے دفتر نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی۔
گزشتہ ماہ احمدی نژاد نے وزیر خارجہ منوچہر متکی کو اس وقت معطل کیا تھاجب وہ ایک بیرونی دورے پر تھے اور ان کی جگہ ملک کے جوہری پروگرام کے سربراہ علی اکبر صالحی کو نگران وزیر خارجہ مقرر کر دیاتھا ۔سابق وزیر خارجہ نے اپنی معطلی کو غیر اسلامی قرار دیا تھا۔