کچھ لوگ، جِن میں زیادہ تر تارکینِ وطن ہیں، اُن میں ایک خوف سا نظر آتا ہے۔ وہ توجہ کا مرکز بننا نہیں چاہتے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں
گیارہ ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کے تناظر میں، گذشتہ دس سال کے دوران امریکہ کی مسلمان آبادی میں عموماً دو قسم کے ردِ عمل دیکھنے میں آئے ہیں۔کچھ لوگ، جِن میں زیادہ تر تارکینِ وطن ہیں، اُن میں ایک خوف سا نظر آتا ہے۔ وہ توجہ کا مرکز بننا نہیں چاہتے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔
http://www.youtube.com/embed/CCfp8PNN04I
دوسری طرف ہیں مسلمان نوجوان جو امریکہ میں پیدا ہوئے۔ اُن کے سیاسی شعور میں اضافہ ہوا ہے اور اُنھوں نے اپنے مذہبی تشخص اور اپنے شہری حقوق کے دفاع کے لیے کُھل کر آواز بلند کی ہے۔
اِس دوران، گراؤنڈ زیرو کے قریب مسلم کمیونٹی سینٹر کے لیے مختص عمارتوں میں مختلف تقاریب اور سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں، جب کہ اِس جگہ نئی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کا کام بھی جاری ہے۔