منگل کے روز جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جو حکومت کی ان کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے جو وہ زلزلے کے بعد جوہری بحران سے نکلنے کے لیے کررہی ہے۔
دوپہر تک ٹوکیو کے نکیئی انڈیکس میں ساڑھے تین فی صد کا اضافہ ہو جو جمعے کے بعد سب سے بڑا کاروباری اضافہ ہے۔
تاہم نکیئی انڈکس 11 مارچ کی سطح سے اب بھی سات فی صد کم ہے، جب ملک میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کے باعث مارکیٹ بن کردی گئی تھی۔
پچھلے ہفتے کے شروع میں مارکیٹ میں حصے کی قیمتیں 16 فی صدتک گر گئیں تھیں۔
بینک آف جاپان نے منگل کےر وز مالیاتی منڈیوں میں 25 ارب ڈالر فراہم کرکے انہیں مستحکم بنانے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
ورلڈ بینک نے قدرتی آفات سے جاپانی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 235 ارب ڈالر لگایا ہے جو اس ملک کی سالانہ معاشی پیداوار کے چار فی صد کے برابر ہے۔