لاہور کے علاقے ایف سی کالج کے قریب علامہ ناصر عباس کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا جب وہ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے
کراچی —
پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماٴ، علامہ ناصر عباس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، لاہور کے علاقے ایف سی کالج کے قریب علامہ ناصر عباس کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا جب وہ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ علامہ ناصر عباس کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے، جبکہ فائرنگ سے اُن کا ڈرائیور اور گارڈ بھی زخمی ہوئے۔
خبروں کے ایک مقامی نجی چینل کے مطابق، ملت جعفریہ کے قائدعلامہ حامد علی موسوی نے علامہ ناصر عباس کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’قتل و غارت ہمیں راہ حق سے نہیں ہٹاسکتی‘۔
علامہ موسوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناصر عباس کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
ادھر، ’مجلس وحدت المسلمین‘ نے علامہ ناصر عباس کے قتل کی سخت مذمت کی ہے، جبکہ ’تحفظ عزاداری کونسل‘ کی جانب سے مذمت سمیت سہ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔