انسان کی اوسط زندگی میں شاید مزید اضافہ نہ ہو سکے، تحقیق

فائل فوٹو

  • انسان اوسط زندگی کی بلندی تک پہنچ چکا، تحقیق
  • عورتیں مردوں سے طویل جیتی ہیں، مزید اضافہ بہت کم ہو گا، تحقیق
  • امریکہ اوسط زندگی کے معاملے میں پہلے 40 ممالک کی فہرست سے بھی باہر ہے، سائنسدان

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاید اب انسانی زندگی مزید طویل نہ ہو سکے۔

طبی ٹیکنالوجی اور جینتیاتی تحقیق، جب کہ زیادہ افراد کا ایک صدی سے زیادہ زندگی گزارنے کے باوجود، کچھ ریسرچرز کا دعوی ہے کہ اب انسانی زندگی کا دورانیہ اپنی بلندیوں تک پہنچ چکا ہے۔ ان کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن ممالک میں لوگ طویل زندگی جیتے ہیں، وہاں اب اس میں اضافے میں بہت کمی آ گئی ہے۔

SEE ALSO: انڈونیشیا کے غار میں دنیا کی قدیم ترین پینٹنگ دریافت

یونیورسٹی آف الی نائے، شکاگو کے ریسرچر ایس جے اولاشنسکے کا کہنا ہے کہ ہمیں حدود کو تسلیم کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق اس بات کا بھی تعین کرنا چاہئے کہ کب لوگوں کو ریٹائر ہو جانا چاہئے اور کتنی رقم کی انہیں ضرورت ہوگی، تاکہ وہ اپنی آخری عمر آسانی سے گزار سکیں۔ وہ اس ریسرچ کے مصنفین میں سے ہیں جو پیر کے روز سائنسی جریدے نیچرل ایجنگ میں شائع ہوئی۔

یونی ورسٹی آف ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے مارک ہیورڈ، جو اس تحقیق سے وابستہ نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ زندگی کی طوالت کے سائنسی لٹریچر کے لیے کافی مفید ریسرچ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم زندگی کی طوالت کی چوٹی تک پہنچ رہے ہیں اور اگر کوئی نیا سائنسی بریک تھرو ہوتا ہے تو بہت کچھ ممکن ہے، لیکن ابھی ایسا کچھ بھی ہمارے سامنے نہیں۔

SEE ALSO: ہم زندگی کے آغاز کا کھوج لگانے کے کتنے قریب ہیں؟

اس ریسرچ میں محققین نے 1990 سے لے کر 2019 تک کے اعداد وشمار کو استعمال کیا ہے۔ میکس پلانک ڈیموگرافک ریسرچ کے دیے گئے ان اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آٹھ ممالک، آسٹریلیا، فرانس، ہانگ کانگ، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، اسپین اور سویٹزرلینڈ پر توجہ دی۔

امریکہ اس فہرست میں پہلے چالیس ممالک میں بھی شامل نہیں ہے۔ لیکن محققین کا کہنا تھا کہ کیونکہ وہ ان کا وطن ہے تو انہوں نے ریسرچ میں اس کے اعداد وشمار کا بھی معائنہ کیا۔ اولاشنسکے کا اس تحقیق کی بنیاد پر دعوی ہے کہ امریکہ میں اوسط عمر اس صدی کے دوران بڑھ سکتی ہے۔

کون زیادہ جیتا ہے؟

محققین کے مطابق عورتیں مردوں کے مقابل زیادہ عمر پاتی ہیں اور ان کی اوسط عمر بڑھ رہی ہے۔ 1990 میں ہر عشرے کے بعد ان کی اوسط عمر میں ڈھائی سال کا اضافہ ہو رہا تھا، جو 2010 کی دہائی میں کم ہو کر ڈیڑھ سال رہ گیا ہے۔ امریکہ میں اوسط عمر میں اضافہ صفر رہا۔

SEE ALSO: محض خبر صلاح الدین صاحب کی زندگی نہیں تھی انہیں شاعری،پھولوں، تتلیوں اور بچوں سے بھی پیار تھا

امریکہ میں اوسط عمر میں اضافہ نہ ہونے کی وجوہات میں، صحت کے مسائل کے علاوہ منشیات کی لت، فائرنگ کے واقعات، موٹاپا، اور طبی سہولیات کا مساوی نہ ہونا شامل ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگر پچاس برس کے بعد کے افراد کا جائزہ لیا جائے تو باقی کے آٹھ ممالک میں بھی اوسط عمر میں اضافہ بہت کم ہوگیا ہے۔ اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سال ہی ممکن رہا ہے۔

یہ تحقیق کہتی ہے کہ انسانوں کی عمر کی طوالت کی حدود ہیں اور ہم اس تک پہنچ رہے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا زندگی بڑھانے کی ٹیکنالوجیز سے ہم زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اولاشنسکے کے مطابق 2019 میں امریکہ میں محض 2 فیصد افراد سو سال کی عمر عبور کر سکے۔ جاپان میں یہ تعداد 5 فیصد جب کہ ہانگ کانگ میں 9 فیصد ہیں۔

اولاشنسکے کا کہنا ہے کہ سو سال کی عمر کو عبور کرنے والے افراد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے لیکن اس کی وجہ آبادی میں اضافہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ 15 فیصد خواتین اور 5 فیصد مرد سو سال کی عمر کو عبور کس سکیں گے۔

اس خبر کے لیے مواد ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا۔