میچ میں میکسیکو کے گول کیپر گولرمو اوچا کی کارکردگی شاندار رہی جنہوں نے نیمر سمیت دیگر برازیلین کھلاڑیوں کے کئی جارحانہ حملوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔
واشنگٹن —
بیسویں 'فیفا ورلڈ کپ' میں میزبان برازیل اور میکسیکو کے درمیان 'گروپ - اے' کا سنسنی خیز میچ بغیر کسی گول کے برابر رہاہے۔
منگل کو برازیل کے شہر فورٹا لیزا میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔
دونوں جانب کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن گول کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوئی۔
ورلڈ کپ کے لیے 'فیورٹ' قرار دی جانے والی برازیل کی ٹیم میکسیکو کی دفاعی لائن توڑنے میں ناکام رہی جب کہ میکسیکن کھلاڑیوں کی جانب سے بھی گول کرنے کی کئی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں۔
میچ میں میکسیکو کے گول کیپر گولرمو اوچا کی کارکردگی شاندار رہی جنہوں نے کروشیا کے خلاف میچ میں برازیل کی جانب سے دو گول کرنے والے نیمر سمیت دیگر کھلاڑیوں کے کئی جارحانہ حملوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔
برازیل کی ٹیم گزشتہ سال اگست سے اب تک کھیلے جانے والے اپنے تمام 10 میچز میں فاتح رہی تھی لیکن آج کے میچ کے بعد اس کی فتح کا یہ سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں میکسیکو اور برازیل کا میچ پہلی بار ڈرا ہوا ہے ۔ اس سے قبل ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں تین بار مدِ مقابل آچکی ہیں اور تینوں میچز برازیل نے بالترتیب 0-5، 0-4 اور 0-2 سے جیتے تھے۔
آج کا میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں 'گروپ – اے' میں چار، چار پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔ گروپ میں شامل دیگر دو ٹیمیں – کروشیا اور کیمرون - جمعرات کو مدِ مقابل آئیں گی۔