بلوچستان کے علاقے ڈیر ہ مراد جمالی کے اسٹنٹ کمشنر فتح محمد بنگلزئی نے وائس آف امر یکہ کو بتایا کہ کوئٹہ سے تقریباً285 کلو میٹر مشر ق میں ضلع جعفر آباد کے صدر مقام ڈیر ہ مر اد جمالی میں جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب ایک گاڑی میں سوار نا معلوم مسلح افراد نے افغانستان میں نیٹوفورسز کے لیے تیل لے جانے والے ٹینکر وں پرخودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس سے16ٹینکر ز میں آگ لگی۔
مقامی حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے قریبی اضلاع سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں ہیں ۔مسلسل کوششوں کے بعد ہفتے کی دوپہر تک آگ پر قابو پا لیا گیا۔
اسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تیل لے جانے والے یہ آل ٹینکر ایک پیڑول پمپ پر کھڑے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ اُنھوں نے کہا کہ اس حملے میں وہی عناصر ملوث ہیں جو اس سے قبل بھی علاقے میں بجلی و سو ئی گیس کی پائپ لائنوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں ۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان میں 2010 کے دوران افغانستان میں تعینات نیٹوفورسزکے لیے تیل لے جانے والے آئل ٹینکرز پر 56حملے کئے گئے جن میں34افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے تھے اور ایک156 آئل ٹینکر زبھی تباہ کئے گئے ۔
اُدھر کو ئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پانی کے وسائل کے بارے میں ادارے ” واٹر ریسورسز“ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الجبار یوسف زئی کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے ڈی آئی جی آپر یشنزکو ئٹہ حامد شکیل نے واقعہ کو ہدف بنا کر قتل کی واردات قرار دیااور بتایا کہ فائرنگ کے بعدحملہ فرار ہوگئے ۔