ٹی ٹی پی کی قید میں پاکستانی فوج کے اعلیٰ افسر اور ان کے بھائی کی ویڈیو جاری، رہائی میں مدد کی اپیل

پاکستانی فوج کا ایک سپاہی 8 مئی 2018 کو بلوچستان میں پنجپائی کے قریب پاک افغان سرحد پر سرحدی باڑ کے ساتھ کھڑا ہے۔ (تصویر بذریعہ اے ایف پی)

  • کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنی قید میں موجود پاکستانی سیکیورٹی عہدےداروں کی ویڈیو جاری کر دی۔
  • ویڈیو میں آرمی کرنل اور ان کے بھائی کو جو ایک سینئیر سیکیورٹی آفیسر کو حکام سے رہائی میں مدد کی اپیل کرتےدکھایا گیا ہے۔
  • 35 سیکنڈ کی ویڈیو میں لیفٹینٹ کرنل خالد امیر نے کہا، ہم بخیرو عافیت ہیں اور ایک دور دراز علاقے میں زیر حراست ہیں جہاں پاکستانی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
  • علاقے کے سیکیورٹی عہدے داروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یرغمالوں کی شناخت اور ویڈیو کے مستند ہونے کی تصدیق کی ۔
  • یہ دونوں افسر چار افراد کے اغوا ہونے والے گروپ کا حصہ ہیں جس میں ان کے تیسرے بھائی اور ایک بھتیجا بھی شامل ہیں۔
  • جن کا کوئی اتہ پتہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔
  • ٹی ٹی پی نے چاروں مردوں کے اغوا کی زمہ داری قبول کی تھی لیکن اپنے مطالبوں کو عوامی طورپر شئیر نہیں کیا تھا۔
SEE ALSO: ڈی آئی خان: فوج کے اعلیٰ افسر اور تین ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد اغوا
SEE ALSO: طالبان حکومت کے تین سال؛ ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی؟
SEE ALSO: ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے: افغان طالبان کا دعویٰ