پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز سکور کر لیے ہیں جس میں یونس اور اسد شفیق کی سنچریاں شامل ہیں۔
واشنگٹن: —
جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹیم نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کیے ہیں۔
جمعرات کو میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی لیکن اس کے بلے باز حریف باؤلروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام نظر آئے اور چار بلے باز محض 33 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔
تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں یونس خان اور اسد شفیق نے ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کر کے پاکستانی کی لڑکھڑاتی ہوئی بیٹیگ لائن کو مکمل تباہی سے بچاتےہوئے قدرے سنبھالا دیا۔
اس سے قبل محمد حفیظ 17، ناصر جمشید 3، اظہر علی 4 اور کپتان مصباح الحق بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔
یونس خان پہلے دن کے کھیل کے آخری لمحات میں 111 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ ان کے اسکور میں 7 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔
اسد شفیق 111 رنز پر تاحال ناقابل شکست ہیں جس میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔
اسد شفیق نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اس وقت ایک منفرد اعزاز بھی حاصل کیا جب انھوں نے اپنا 49 واں رنز مکمل کیا، اور یوں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے پچاسویں بیٹسمین بن گئے۔ اسد نے 2010ء میں جنوبی افریقہ ہی کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ ابو ظہبی میں کھیلا تھا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مورکل اورفلینڈر نے دو، دو جبکہ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑانے والے ڈیل اسٹین ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی تھی اور وہ اپنی پہلی اننگز میں ٹیسٹ کرکٹ کی اپنی تاریخ کے کم ترین اسکور 49 رنز بنا سکی تھی۔