کمپیوٹر کریش: امریکی ویزا، پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر

فائل

امریکی محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، میری ہارف نے کہا کہ یہ مسئلہ عالمی نوعیت کا ہے، اور یہ کسی خاص ملک، دستاویزات یا ویزا کیٹگری تک محدود نہیں

امریکی محکمہٴخارجہ نے کہا ہےکہ کمپیوٹر کے ایک نقص کے باعث دنیا بھر کے امریکی سفارت خانوں کی طرف سے پاسپورٹ اور ویزا کے اجرا میں تاخیر ہوگی۔

واشنگٹن میں حکام نے بتایا ہے کہ کمپیوٹر کے اِس نقص کا ہفتے کو پتا چلا، جس سے لاکھوںٕ افراد کو امریکہ سفر کی دستاویزات کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

امریکی محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، میری ہارف نے کہا کہ یہ مسئلہ عالمی نوعیت کا ہے، اور یہ کسی خاص ملک، دستاویزات یا ویزا کیٹگری تک محدود نہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ اِس کے باعث، امریکی پاسپورٹ، ویزا اور بیرون ملک پیدا ہونے والے امریکیوں کی رپورٹیں جاری کرنے کا کام رُک جائے گا۔

محکمہٴخارجہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم، اس متعلق وقت کا تعین نہیں کیا آیا یہ کب تک ٹھیک ہوگا۔