پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی معیشت مسلم لیگ (ن) ٹھیک نہیں کر سکتی تو کوئی جماعت بھی نہیں کر سکتی۔ملک کی معیشت ٹھیک ہونے میں کئی برس لگیں گے۔
راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ نواز شریف کب واپس آئیں گے تو انہوں نے اسی شخص سے استفسار کیا کہ ان کو بار بار باہر جانا کیوں پڑتا ہے؟
سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں عمران خان کو نہیں بٹھانا چاہیے تھا؟
This is not a jalsa. It%27s a worker%27s convention that is absolutely flooded with party activists and members. This is unprecedented. This is #TheMaryamFactor ! #راولپنڈی_میں_امید_سحر pic.twitter.com/MIRtnjJsVe
— PML(N) (@pmln_org) February 19, 2023
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدلیہ کے ججوں کے خلاف تحریک چلا رہی ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی آڈیولیکس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپیں ان کی آ رہی ہیں اور تحریک مسلم لیگ چلا رہی ہے؟
شاہد خاقان عباسی بھی کنونشن میں شریک
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ جن حالات میں حکومت میں آئی، اس کا اندازہ سب کو ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات رکھتے ہیں جب کہ ان کو مریم نواز کو پارٹی میں آرگنائزر کا عہدہ دینے پر بھی تحفظات ہیں۔ البتہ وہ ورکرز کنونشن میں موجود تھے اور انہوں نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران کنونشن میں شاہد خاقان عباسی زندہ باد کے نعرے لگتے رہے۔
ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئندہ چاہے صوبائی الیکشن ہوں یا قومی اسمبلی کے، مسلم لیگ نواز کامیاب ہو گی۔
مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن جلسوں کی شکل میں ہوتے ہیں،یہ بن تو جلسہ گیا ہے لیکن بلایا تنظیمی کنونشن تھا #راولپنڈی_میں_امید_سحر pic.twitter.com/zKdwtw51eJ
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 19, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری محنت کرنی ہے، اگلے انتخابات میں صحیح امیدواروں کو ٹکٹیں دینی ہے۔
پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک
تحریکِ انصاف نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کا آغاز تین دن بعد 22 فروری سے لاہور سے ہو گا۔
اتوار کو پی ٹی آئی کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا یکم مارچ تک شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم مارچ کو فیصل آباد میں گرفتاریاں دی جائیں گی۔
پُرامن #جیل_بھرو_تحریک شیڈول !!▪️لاہور۔ 22فروری ▪️پشاور ۔23فروری▪️راولپنڈی۔24فروری▪️ملتان۔ 25فروری▪️گوجرانوالہ۔26فروری▪️سرگودھا۔27فروری▪️ساہیوال۔28فروری▪️فیصل آباد۔یکم مارچنوٹ ؛ دیگر شہروں کے شیڈول کا اعلان مرحلہ وار کیاجائےگا۔ pic.twitter.com/vPdsSj2tnW
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) February 19, 2023
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ملک میں عام انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں جب کہ موجودہ حکومت اسے تسلیم نہیں کر رہی، ایسے میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو گرفتاریوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا۔
‘گرفتاری دینے والا پہلا شخص ہوں گا'
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان چاہیں تو وہ گرفتاری دینے والے پہلے شخص ہوں گے۔
کارکنان تیاری کریں #جیل_بھرو_تحریک کا آغاز بُدھ سے ہونے جارہا ہے pic.twitter.com/iodYeQl12H
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) February 19, 2023
عمران خان سے لاہور میں ملاقات کے بعد شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حتمی پلان کا اعلان جلد کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے صدر کے مشاورتی اجلاس کی دعوت مسترد کر دی
الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر مملکت کی مشاورت کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی طرف سے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن ابھی صدارتی آفس سے مشاورت کے عمل میں داخل نہیں ہو سکتا۔
الیکشن کمیشن اس سے متعلق فیصلہ پیر کو اجلاس میں کرے گا۔
Under Art 46 of the Constitution no executive institution can withheld any information from President therefore, ECP has no authority to refuse Presidential order to inform him on the status of elections https://t.co/hWp8LUeSgZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 19, 2023
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری سے آگاہ ہے، گورنر خیبر پختونخوا اور پنجاب نے ابھی تک عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ سے رہنمائی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے سلسلے میں 20 فروری کو ایک ہنگامی اجلاس کے لیے مدعو کیا تھا۔