سعودیہ: کشیدگی، شیعہ عالم دین گرفتار

ریاض

وزارتِ داخلہ نے جمعے کے روز بتایا کہ منتظر علی صالح السبیتی کو جمعرات کے دِن عوامیہ میں گرفتار کیا گیا، جو ایک شیعہ گاؤں ہے، جو سنہ 2011 سے کشیدہ حالات اور احتجاجی مظاہروں کا مرکز بنا ہوا ہے

سعودی عرب کی پولیس نے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر ملک کے مشرق میں واقع کشیدگی کے شکار صوبے میں احتجاج اور بے چینی بھڑکانے کا الزام ہے۔

وزارتِ داخلہ نے جمعے کے روز بتایا کہ منتظر علی صالح السبیتی کو جمعرات کے دِن عوامیہ میں گرفتار کیا گیا، جو ایک شیعہ گاؤں ہے، جو سنہ 2011 سے کشیدہ حالات اور احتجاجی مظاہروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اِس احتجاج کے دوران، جمہوری اصلاحات اور سنی قیادت والی بادشاہت میں امتیاز کے خاتمے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سبیتی اُن 23 سعودی افراد میں سے ایک ہیں جن پر ایک غیرملکی طاقت کے ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام ہے، جس سے مراد ایران ہے، جس پر سعودی حکام شیعہ آبادی میں کشیدگی پھیلانے کا الزام لگاتے ہیں۔