یمن: فوجی اڈے پر خودکش حملہ، 12 ہلاک

فائل

وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں صدارتی محافظوں کی ایک چوکی پر حملے کی کوشش کے دوران، تین مسلح افراد ہلاک ہوئے
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے جنوبی علاقے میں پولیس کی عمارت کے باہر ایک خودکش بم حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک موٹر گاڑی کو بھک سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 اہل کار ہلاک ہوئے۔

یہ دھماکہ اتوار کے روز ملاکا کے ساحلی شہر میں واقع ہوا، جو صوبہٴحضرامات کا دارلحکومت ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جس میں پولیس اور شہری شامل ہیں۔

دریں اثنا، وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں صدارتی محافظوں کی ایک چوکی پر حملے کی کوشش کے دوران، تین مسلح افراد ہلاک ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ دو حملے ملک کےجنوبی ’ابیان‘ اور ’شبواہ‘ کے صوبوں سے القاعدہ کو باہر دھکیلنے کے لیے کی گئی فوج کی کارروائی کا بدلہ معلوم ہوتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ڈروں حملوں کے ایک سلسلے میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں اُنھیں ’سخت نقصان‘ پہنچا۔

حالیہ برسوں کے دوران، جزیرہ نما عربستان سے تعلق رکھنے والی القاعدہ (اے کیو اے پی) نے یمن میں فوج، سیاحوں اور سفرا کے خلاف کئی حملے کر چکی ہے۔