اداکار اجے دیوگن کی سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم 'دریشم' میں چھپے راز اب سات برس بعد کھلنے جا رہے ہیں۔ فلم کا سیکوئل جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔
پیر کو فلم 'دریشم 2' کا آفیشل ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔ بھارتی ریاست گوا میں فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اجے دیوگن اور اداکارہ تبو سمیت دیگر کاسٹ بھی موجود تھی۔
'دریشم' سن 2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور اب سات برس بعد 18 نومبر 2022 کو فلم کا سیکوئل یعنی 'دریشم 2' ریلیز ہوگی جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
'دریشم 2' کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں سے اس کا سلسلہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم کے اختتام پر منقطع ہوا تھا۔ یعنی اجے دیوگن کی بیٹی سے ایک شخص کا قتل ہو جاتا ہے جس کے بعد یہ خاندان ایک فیملی ٹرپ پر نکل جاتا ہے تاکہ تفتیش کے دوران پولیس کو یہ یقین دلا سکیں کہ جس وقت قتل ہوا تھا وہ شہر میں موجود نہیں تھے۔
Shabdon pe nahin, drishyon pe dhyaan do. Kyunki shabdon mein, jhoot chupne ki jagah dhoond hi leta hai.#Drishyam2Trailer Out NowCase Reopens on 18th November, 2022 pic.twitter.com/ePHkWCUIpB
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) October 17, 2022
اب 'دریشم 2' میں سات برس قبل پیش آنے والے واقعے کی دوبارہ چھان بین دکھائی گئی ہے۔ کیا اس بار بھی وجے (اجے دیوگن) کا خاندان بچ سکے گا؟ یہ جاننے کے لیے شائقین کو فلم کا انتظار کرنا پڑے گا۔
'دریشم 2' کے ٹریلر کا آغاز اجے دیوگن کے ایک ڈائیلاگ سے ہوتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ "سچ کسی پیڑ کے بیج کی طرح ہوتا ہے، جتنا چاہے دفنا لو ایک دن باہر آ ہی جاتا ہے۔"
اس فلم میں اداکار اجے دیوگن کے ساتھ اداکارہ تبو، اشیتا دتا، اکشے کھنا اور رجت کپور سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم کی ہدایات ابھیشیک پاٹھک نے دی ہیں۔
بھارتی صحافی ہمیش نے دریشم 2 کے ٹریلر کو 'پاور پیک' قرار دیا۔
In SINGHAM, #AjayDevgn roars. In DRISHYAM, #AjayDevgn%27s eyes roar. Here%27s the gripping & power packed trailer of #Drishyam2. #AjayDevgn, #Tabu, #AkshayeKhanna, #ShriyaSaran, #IshitaDutta & #RajatKapoor in this #AbhishekPathak directorialhttps://t.co/O1brnii3oS
— Himesh (@HimeshMankad) October 17, 2022
گورو نامی صارف نے بھی 'دریشم 2' کے ٹریلر کی تعریف کی۔
Looking so good @AbhishekPathakk 👏🏽👏🏽👏🏽👏🏽👏🏽 @ajaydevgn @PanoramaMovies @murli_sonu #Drishyam2 https://t.co/6FRzzJZRF3
— Gauravv K Chawla (@gauravvkchawla) October 17, 2022
اویناش سنگھ نے فلم کی کاسٹ کو سراہنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ اس کا بیک گراؤنڈ اسکور زبردست ہے۔
ajay tabu khanna three great actors in one. #Drishyam2 going to be terrific and this background score🔥🔥🔥🔥https://t.co/C5qH9hNNsX
— Avinash Singh Rathore (@being__shiva__) October 17, 2022
یاد رہے کہ اجے دیوگن کی فلم 'دریشم' دراصل سن2013 کی ملیالم زبان میں بننے والی 'دریشم' کا ہندی ورژن تھا۔