ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
پیر کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جب کہ کپتان بابر اعظم آرام کر رہے ہیں۔
امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ فخر زمان وارم اپ میچ کا حصہ ہوں گے تاہم انہیں بھی آرام کی غرض سے انگلینڈ کے خلاف میچ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
وارم اپ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں 13، 13 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
شاداب خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم محمد رضوان، حیدر علی، محمد نواز، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلش ٹیم الیکس ہیلز، بین اسٹوکس، ہیری بروک، معین علی، سیم کران، ڈیوڈ ولے، کرس جورڈن، مارک وڈ، عادل رشید، ریسی ٹوپلے، فلپ سالٹ اور لیام لیونگسٹن پر مشتمل ہے۔