امریکہ نے مشرقی شام میں چھاپہ مار کے داعش گروپ کے ایک کارکن اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ہفتے کے روز ہونے والی کارروائی کے حوالے سے ایک بیان میں پکڑے گئے کارندے کی شناخت حدیفہ ال یمنی کے طور پر کی ہے۔ اسے داعش کے حملوں کا سہولت کار" بتایا جاتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ''حذیفہ ال یمنی اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری تنظیم کی سازش اور کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرے گی۔''
Your browser doesn’t support HTML5
امریکی چھاپہ شام میں داعش گروپ کی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کے سلسلے کا تازہ ترین آپریشن ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی فوج نے کہا تھا کہ اس کے ایک فضائی حملےمیں داعش کا سینیئر رہنما خالد 'عید احمد الجبوری ہلاک ہوگیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ الجبوری یورپ میں حملوں کی منصوبہ بندی کا ذمہ دار تھا اور وہ داعش کے لیے قیادت کا ڈھانچہ تیار کرتا تھا۔
( اس خبر میں شامل کچھ معلومات رائڑز سے لی گئی ہیں)