جرگے کے فیصلوں کو، جس میں خواتین کی نشوونما کے مراکز نیوٹریشن سینٹر جانے پر پابندی بھی شامل ہے غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جا رہا ہے۔
جنوبی وزیرستان کی رہائشی عاصمہ حافظ کی فٹ بال کو کک مارنے کی تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی ہے۔ وہ تیسری جماعت کی طالبہ ہیں اور اسکول میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیتی ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ نے پیر کو ادریس خٹک کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی تھی۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان قاری احسان اللہ احسان نے بھی ایک ٹویٹ پیغام میں منگل باغ کی ہلاکت کی صدیق کی ہے۔
خاتون محتسب نے اس سلسلے میں کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر اور درہ آدم خیل کے اسسٹنٹ کمشنر کو تمام جائیداد اور کوئلہ کی کانوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ 3 مارچ کو رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔
69 سالہ خلیل زاد نے ابتدائی تعلیم افغانستان میں حاصل کی جب کہ اعلیٰ تعلیم لبنان میں امریکن یونیورسٹی آف بیروت اور امریکہ سے حاصل کی۔
پشاور یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے میں یونیورسٹی ملازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ مالی مشکلات کے سبب ملازمین کو جنوری کی مکمل تنخواہ کی ادائیگی ممکن نہیں۔ اس ماہ صرف بنیادی تنخواہ ادا کی جائے گی۔
انٹرنیٹ کی بحالی پر شہری خوش ہیں اور انہوں نے حکومت کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے قبائلی ضلع میں تھری جی اور فور جی کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اقوامِ متحدہ کے ادارے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان بچوں کو پاکستان کے مختلف علاقوں کی 54 خیمہ بستیوں میں پہلے سے موجود 137 اسکولوں میں داخل کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 'ایچ آئی وی' سے متاثرہ خواجہ سراؤں کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیوں کہ ایک تو تمام خواجہ سراؤں کے اسکریننگ اور ٹیسٹ نہیں ہوئے جب کہ متاثرہ خواجہ سرا یا دیگر افراد یہ بتانے سے بھی گریز کرتے ہیں۔
خواتین پر تشدد کی روک تھام کا بل لگ بھگ سات سال قبل اسمبلی میں پیش کی گیا تھا۔ بل کی منظوری کے وقت ایوان میں موجود 44 ارکان اسمبلی نے حمایت کی۔ کسی بھی جماعت نے بل کی مخالفت نہیں کی۔
مبصرین شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات اور فورسز پر حملوں میں اضافے کو علاقے میں طالبان کے دوبارہ سرگرم ہونے کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی نے ڈریس کوڈ کے سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں طالبات پر جینز پہننے، میک اپ کرنے اور بڑے بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں امان و امان قائم رکھنے کی ذمہ داری اب پولیس کی ہے۔ تمام اضلاع میں نظام کو وسعت دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کی انسداد پولیو مہم کے ایک ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فائرنگ کا واقعہ ضلع کرک کی تحصیل تحت نصرتی کے گاؤں گڑدی بانڈہ میں پیش آیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان 19 جنوری کو ملک کی حکمران جماعت پاکستان تحریک کے خلاف بیرونی فنڈز کے سلسلے میں دائر درخواستوں کی سماعت کرنے والا ہے۔
ریفرنس کے مطابق علی وزیر نے ریاستی اداروں کے خلاف مجرمانہ سازش کی جب کہ ریفرنس کے ساتھ ایک ایف آئی آر کی کاپی بھی لگائی گئی تھی جس میں چھ دسمبر کو کراچی میں اُن کے اشتعال انگیز خطاب کو بنیاد بنایا گیا تھا۔
پشاور پولیس نے بدھ کی شب پی ٹی ایم کے 41 کارکنان کو رہا کیا۔ رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی مداخلت پر ان افراد کی رہائی ممکن ہوئی۔
ٹیسٹ کی پابندی کا اطلاق سرحدی قصبے طورخم اور لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے مقامی مزدوروں پر بھی ہو رہا ہے۔ جو روزانہ کی بنیاد پر افغانستان آتے جاتے ہیں۔ اس فیصلے کے خلاف مزدور بھی تین دن سے احتجاج کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق سیاحتی مقامات کی بحالی کے منصوبوں کے لیے عالمی بینک سات کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ جب کہ صوبائی وسائل سے تین ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں