عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
نگراں حکومت نے بلوچ یک جہتی مارچ کی گرفتار خواتین کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ لاپتا افراد اور بالاچ بلوچ کی ہلاکت کے خلاف تربت سے شروع ہونے والا مارچ بدھ کو اسلام آباد پہنچا تھا جہاں مبینہ طور پر پولیس نے مارچ کے شرکا کے خلاف کارروائی کرکے متعدد کو گرفتار کیا تھا۔ عاصم علی رانا کی رپورٹ۔
اسلام آباد پولیس نے خواتین کو گرفتار کرنے کی تردید کی ہے جب کہ یکجہتی مارچ کے منتطمین کا دعویٰ ہے کہ بدھ کی شب سے 50 خواتین لاپتا ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ دو جنوری 2024 کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکانِ پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی نے حال ہی میں ایک آن لائن جلسہ کیا جس میں عمران خان کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے بنائی گئی ایک ویڈیو بھی نشر ہوئی۔ اس ویڈیو کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ اے آئی سے بنائے گئے ایسے پیغامات انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات دیکھیے عاصم علی رانا کی رپورٹ میں۔
عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی نے اتوار کو آن لائن جلسہ کرنے کا اعلان کیا تو مبینہ طور پر نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم تھی۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس میں جمعرات کو سماعت میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سابق دو مزید بریگیڈیئرز کے نام بھی شوکت عزیز صدیقی کی طرف سے اس کیس میں فریق بنانے کے لیے دیے گئے تھے، لیکن عدالت نے انہیں نوٹس جاری نہیں کیے اور چار افراد کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کانسی اور سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف کو بھی فریق بنانے کی استدعا کی ہے۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے جمعرات کو سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہنواز امیر کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزم شاہنواز کی والدہ اور ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر کیس سے بری کر دیا۔ عدالت کے فیصلے پر سارہ انعام کی والدہ کیا کہتی ہیں؟
سماعت کے لیے اندر جانے والے انہی صحافیوں سے ہم نے آج کی سماعت کا پوچھا جنہوں نے بتایا کہ عمران خان آج سیاہ رنگ کے لانگ کوٹ میں ملبوس تھے اور سماعت کے دوران بیشتر وقت شاہ محمود قریشی کے ساتھ اپنے لیے مختص جگہ پر کھڑے رہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہی پارٹی کو چلایا جا رہا ہے۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا سے گفتگو میں گوہر علی نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرنا چاہتی۔ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں۔
سائفر کیس میں پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد ہوگئی ہے۔ البتہ تحریک انصاف کے وکلا کا دعویٰ ہے کہ چارج فریم کرنے کے بعد ملزمان سے دستخط کرائے جاتے ہیں جس کے بعد پروسس مکمل ہوتا ہے۔ مگر ہم نے ایسا کچھ نہیں دیکھا۔ مزید بتا رہے ہیں عاصم علی رانا کی اس ویڈیو میں۔
سپریم کورٹ کے چھ رُکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا جو پانچ، ایک کی اکثریت سے جاری کیا گیا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رُکنی بینچ نے نواز شریف کی اپیل پر منگل کو سماعت کی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اُنہیں بری کر دیا۔
دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کہتے ہیں کہ بطور آرمی چیف پہلا دورہ ہونے کی وجہ سے فی الحال اس کے نتائج پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جج ویڈیو اسیکنڈل سے متعلق اپنی درخواست کی پیروی نہیں کریں گے۔ جج ارشد ملک انتقال کر چکے ہیں، اس لیے ویڈیو سے متعلق درخواست کی پیروی نہیں کریں گے۔
ماہرینِ قانون اور سابق سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی سفارت کار کو کسی بھی صورت فوج داری کیس میں گواہی کے لیے طلب نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی رہائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے نہ کوئی ملاہے اور نہ ہی مذاکرات کیے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی از سرِ نو کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے اور ہفتے کو پہلی سماعت کے دوران میڈیا نمائندگان کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ عدالت کی طرف سے آج اوپن ٹرائل کا کہا گیا تھا لیکن آج بھی اوپن ٹرائل نہ ہو سکا۔ تین صحافیوں کے سوا کسی میڈیا پرسن کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے افغان باشندوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔
مزید لوڈ کریں