عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے سوال اُٹھایا کہ کیا یہ درست ہے کہ بیرون ملک ضبط ہونے والی رقم بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی؟ اس پر بحریہ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ وہ سب ایک معاہدے سے ہوا تھا۔
اسرائیل-حماس تنازع پر مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں موجود تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو حالیہ معاملے پر صرف مذمت کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ تفصیلات عاصم علی رانا کی اس ویڈیو میں۔
اے این ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ آن لائن منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں ایک ہی وقت آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 53 کلو سے زائد ہیروئن ، 1.6 کلو گرام آئس اور 1.2 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو سراہا جا رہا ہے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی خسارے میں کمی اور جی ڈی پی میں بہتری آنے تک معیشت کی بحالی مشکل ہے۔ پاکستان کو اسرائیل - حماس جنگ کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات دیکھیے عاصم علی رانا کی رپورٹ میں۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں فل کورٹ کی پانچ سماعتوں کے دوران دن بھر کارروائی جاری رہی اور سپریم کورٹ کے تمام 15 ججز کے یہاں مصروف ہونے کی وجہ سے کسی عدالت میں کسی اور مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد پاکستان کی حکومت کی طرف سے اگرچہ ایک محتاط ردِ عمل دیا گیا مگر عوام کی بڑی تعداد ان حملوں کی حمایت کر رہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام پر ایک عرصے سے ظلم کیا جا رہا ہے۔ مزید تفصیل بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یورپی یونین کی طرف سے دیے گئے 27 کنونشنز میں کارکردگی دکھانا ہو گی اور نظام انصاف سمیت اقلیتوں کے خلاف مبینہ کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کو مستقبل میں اس اسٹیٹس سے محروم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
عمران خان کی حمایت کرنے والے عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کے علاوہ پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، عثمان ڈار، مراد سعید اور صداقت عباسی کی مبینہ گرفتاری اور اس کے بعد غائب کیے جانے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔
نیدر لینڈز کے تحقیقی ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن کی فالٹ لائن میں لرزش پیدا ہوئی ہے۔ لہذٰا آئندہ دو روز میں یہاں ایسا زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
پاکستان میں تقریبا 23 فی صد گھرانوں کو قدرتی گیس پائپ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے باقی 77 فی صد گھرانے لکڑی یا پھر ایل پی جی کا استعمال کرتے ہیں۔ ایل پی جی تیل کو ریفائن کرنے میں بائی پروڈکٹ کے طور پر حاصل ہوتی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس میں نظرِثانی کی درخواستوں پر سماعت کرنے جا رہے ہیں۔ نومبر 2017 میں ہونے والے اس دھرنے کا فیصلہ فروری 2019 میں جاری کیا گیا تھا۔ فیض آباد دھرنا کیس کے تفصیلی فیصلے میں کیا تھا؟ بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کا افسر وفاقی حکومت کی وزارتِ دفاع کے کنٹرول میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے اور آرمی ایکٹ کے تابع ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کچھ سیاسی جماعتیں اس اعلان کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں جب کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اسے 90 روز کی آئینی مدّت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عاصم علی رانا کی رپورٹ۔
جسٹس فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ میں بطور چیف جسٹس پہلا دن کیسا رہا اور سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کارروائی براہِ راست دکھانے سمیت کیا کچھ ہوا؟ جانیے عاصم علی رانا کی رپورٹ میں۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہونے کے باوجود جسٹس فائز عیسیٰ ایک عرصے سے کسی بھی اہم بینچ میں شامل نہیں کیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ میں حالیہ تقسیم کی وجہ سے مخصوص ججز کو بینچ میں بٹھائے جانے اور ان سے مطلوبہ فیصلے حاصل کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے چند طیارے گراؤنڈ بھی کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مشکلات تو ضرور ہیں لیکن جلد صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔ مزید تفصیل بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
چین، پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے حوالے سے اہم شہر گوادر میں کسی بھی امریکی سفارت کار کا حالیہ عرصے میں یہ پہلا دورہ ہے۔
پاکستان میں روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے اور معیشت کی بہتری کے لیے حوالہ ہنڈی کے کاروبار، بجلی چوری، چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ایران سے تیل کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مزید تفصیل عاصم علی رانا سے۔
افغانستان سے انخلا کے وقت امریکہ اسلحہ چھوڑ کر گیا تھا یا نہیں؟ آج کل یہ سوال ہر طرف زیرِ گردش ہے۔ اس بارے میں پاکستان اور امریکہ کا کیا مؤقف ہے؟ جانتے ہیں عاصم علی رانا سے۔
پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کو ایک خط لکھا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ کوئی بھی یونیورسٹی دفترِ خارجہ سے مشاورت کے بغیر اقوامِ متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں اور ایجنسیوں سے اشتراک نہ کرے۔ ماہرین تعلیم اس صورتِ حال کو کیسے دیکھتے ہیں؟ بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
مزید لوڈ کریں