عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
سہیل ناصر نامی شخص کی درخواست پر دائر ایف آئی آر کے مطابق کھنہ پل کے قریب ہائی وے پر دو رکشے کھڑے تھے جن کے قریب ہی 15 سے 20 تھیلے موجود تھے۔ ان تھیلوں میں مقدس اوراق موجود تھے اور بعض اوراق گرین بیلٹ پر بھی بکھرے ہوئے تھے۔
اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی کی صورت میں یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑانے کی بازگشت سنائی دی جا رہی ہے۔
ایگزیگٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی جب کہ کرونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
احسان اللہ احسان نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ملالہ کو ملنے والی دھمکی کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے اس اکاؤنٹ کو معطل کر دیا۔ حکومتِ پاکستان نے اس اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیا ہے۔
پاکستان بار کونسل کے وائس چئیرمین خوشدل خان کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے ججز میں تفریق نہیں ہونی چاہیے،ہم جسٹس فائز عیسیٰ کا ہر مرحلہ پر دفاع کریں گے۔
سینیٹ الیکشن میں 170 امیدوار سامنے آئے ہیں لیکن بعض جماعتوں کی طرف سے ایک سے زائد امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں اور 21 فروری تک متبادل امیدواروں کے کاغذات واپس لے لیے جائیں گے۔
سینیٹ انتخاب کے لیے سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ریفرنس کے فیصلے کے بعد ہو گا۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوئی، عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلا کی ہنگامہ آرائی کے باعث ہائی کورٹ اور ضلع کچہری کو تاحکم ثانی بند کر دیا ہے۔
مبصرین کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران صحافیوں پر مالی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف چینلز کو بند کیا گیا۔ ان کے صحافیوں کو نکالا گیا۔ میڈیا پر پابندی اور قدغنیں اب ایک عام سے بات بنتی جا رہی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے انیس راجپوت کے کزن عثمان قیوم کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا
عدالت نے قرار دیا ہے کہ کیس میں تمام زیرِ حراست افراد کو دو دن تک عام بیرک میں رکھا جائے جس کے بعد انہیں سرکاری ریسٹ ہاؤس میں منتقل کیا جائے۔
عدالت نے سندھ حکومت کو ملزمان کو مزید حراست میں رکھنے کا کوئی حکم نامہ جاری کرنے سے بھی روک دیا۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل نہ ہوا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
عدالت نے احمد عمر شیخ کی سزا میں اضافے کے لیے ڈینئل پرل کے لواحقین کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔
پاکستان کی وزارتِ دفاع نے اسد درانی کا نام 'ای سی ایل' سے نکالنے کی مخالفت کی ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب داخل کرا دیا گیا ہے۔
ترجمان کے بقول پی آئی اے کا طیارہ اس وقت ملائیشیا میں ہی موجود ہے جس کی واپسی کے لیے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جا رہا ہے اور آئندہ دو روز میں طیارے کی واپسی متوقع ہے۔
بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈینئل پرل کیس کی سماعت کے دوران احمد عمر شیخ کے وکیل محمود اے شیخ نے ایک خط پیش کیا جس میں احمد عمر شیخ کا کہنا ہے کہ عطاالرحمن نامی شخص ڈینئل پرل کے اغوا اور قتل کیس میں ملوث ہے۔
لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ ایک ایسی شخصیت کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنانا جو پاناما کیس کے ساتھ منسلک تھا، ہمیں منظور نہیں ہے۔
پی ڈی ایم کے وفد نے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں یادداشت پیش کی۔
ویکسین اسپیشلسٹ کہتے ہیں کہ پاکستان میں منظور ہونے والی دونوں ویکسینز کا ٹرائل پاکستانیوں پر نہیں ہوا۔ چین کی جس ویکسین کا ٹرائل ہوا وہ مارچ میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔
مزید لوڈ کریں