عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور بین الاقوامی اثاثہ ریکوری فرم براڈ شیٹ کے درمیان معاہدہ جون 2000 میں ہوا، جولائی 2000 میں انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرم سے ایک دوسرا معاہدہ ہوا۔
اس برطانوی کمپنی کو ادا کیے گئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر بھی زیر بحث ہیں اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ پاکستانیروپوں میں پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم اس کمپنی کو کیوں ادا کی گئی۔
پی آئی اے کے ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ لیزنگ کمپنی پیری گرین اور پی آئی اے کے درمیان ادائیگیوں کے معاملے پر ایک تنازع چل رہا ہے جو گزشتہ چھ ماہ سے برطانوی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دورِ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں قانون سازی کو تیز کیا جا رہا ہے۔
سنتھیا ڈی رچی کے وکیل عمران فیروز ملک نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے یہ درخواستیں واپس لینے کی تصدیق کی اور کہا کہ اُنہیں موکلہ کی جانب سے جیسے ہدایت دی گئی تھی اس کے مطابق انہوں نے یہ درخواستیں واپس لے لی ہیں۔
ملک کی سیاسی صورتِ حال سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں فوجی ترجمان نے واضح کیا کہ فوج کے کسی سے کوئی بیک ڈور روابط نہیں ہیں۔ سیاسی معاملات میں فوج مداخلت نہیں کرتی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے فیصلے میں زیرِ حراست تین ملزمان کو سزائے موت سنائی۔ جب کہ ایک ملزم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ چار مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ مچھ واقعہ اسی سازش کا حصہ ہے۔ کراچی میں علما کا قتل بھی اسی سازش کا حصہ تھا۔
پاکستان میں لاپتا افراد کے کمیشن کے مطابق اس وقت بھی لاپتا افراد کی تعداد ڈھائی ہزار سے زائد ہے۔ اگرچہ اس بارے میں عدالتوں کی طرف سے سخت احکامات جاری کیے گئے، تاہم اب بھی کئی افراد بدستور لاپتا ہیں۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں سے تجاوزات ختم کی جائیں اور زمینوں پر قبضے میں ملوث اہل کاروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس والوں کے ساتھ جھگڑے کے بعد ان کے بیٹے کو گولیاں مار کر جان بوجھ کر ہلاک کیا گیا۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ادارے پر موجود افرادی قوت کے بوجھ میں کمی آئے گی۔ جب کہ ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ علیحدگی اسکیم ایک ظالمانہ اقدام ہے۔
آر ایس ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فیلڈ میں کام کرنے والے صحافی بدستور خطرات کا شکار ہیں اور بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں کام کرنے والے صحافیوں کو سیکیورٹی فورسز اور مسلح جنگجوؤں سے خطرات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی پر گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ میری گرفتاری وزیرِ اعظم عمران خان کے کہنے پر کی گئی ہے۔ اب نیب کے قوانین تبدیل نہیں ہوں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہ رہی ہے لیکن ان کی اپنی صفوں میں بھی انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ جے یو آئی کے تقسیم سے ہونے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں شخصیات کے زیراثر ہوتی ہیں۔
پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سیفٹی ایشوز کی وجہ سے یہ پابندی جاری ہے اور حکام اسے دور کرانے میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے نمونوں میں دریافت ہونے والی جینیاتی تبدیلیاں اگرچہ برطانیہ جیسی نہیں ہیں۔ لیکن ان دونوں میں مطابقت پائی جاتی ہے۔
پاکستان نے پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر جرمانے کے خلاف رواں سال ستمبر میں مشروط حکم امتناع لیا تھا۔ مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر غیر ملکی بینک میں جمع کرانا تھے۔
پاکستان میں وفاقی کابینہ نے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ترامیم کرنے کے اختیارات تفویض کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ریفرنس میں حکومت نے موٌقف اختیار کیا ہے کہ قانونی طور پر الیکشن شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتا ہے اور اس کا مقصد سینیٹ الیکشن میں شفافیت لانا ہے۔
مزید لوڈ کریں